امیرشریعت بہار مولانااحمد ولی فیصل رحمانی سے مفتی محمد حسنین قاسمی کی خصوصی ملاقات

مدھوبنی /پریس ریلیز
مفکر ملت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی امیر شریعت بھار اڈیشہ وجھارکھنڈ سے شمالی بھار کی مشہور اور قدیم دینی درسگاہ مدرسہ امدادیہ دربھنگہ میں مفتی محمد حسنین قاسمی بانی و ناظم جامعہ عائشہ صدیقہ نورچک ونائب سرپرست جامعہ علوم القرآن ستروپٹی و رکن ارباب حل وعقد امارت شرعیہ نے ایک وفد کے ساتھ ایک خصوصی ملاقات کی جس میں قاری محمد شاہنواز جامعی بانی وناظم جامعہ علوم القرآن ستروپٹی مدھوبنی ودیگر حضرات شریک تھے
اس موقع پر حضرت امیر شریعت نے تعلیم نسواں کے مشہور اور مرکزی ادارہ جامعہ عائشہ صدیقہ نورچک کے بانی و ناظم مفتی محمد حسنین قاسمی سے تعلیم نسواں کے تعلق سے خصوصی طور پر تبادلہ خیال کیا اور ملک کے موجودہ حالات میں لڑکیوں کی تعلیم و تربیت کو ضروری اور اہم قرار دیا ساتھ ھی جامعہ عائشہ صدیقہ نورچک کے ذریعے جاری تعلیمی و تربیتی نظام کو بھت سراہا اور اسے وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے اپنے مکمل اعتماد و اطمینان کا اظہار فرمایا حضرت امیر شریعت نے تعلیم نسواں کے میدان میں گراں قدر خدمات انجام دینے والے مفتی محمد حسنین قاسمی کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس بات پے زور دیا کہ اس طرح کے تعلیم نسواں کے مراکز کے قیام پر خصوصی توجہ دئے جانے کی ضرورت ہے تاکہ ملت کی کوئی بچی تعلیم سے محروم نہ رہ سکے نیز اس موقع پر جامعہ علوم القرآن ستروپٹی میں تعلیمی بیداری و تقریب سنگ بنیاد دارالا قامہ کے عنوان سے منعقد ہونے والے عظیم الشان اجلاس عام منعقدہ 17دسمبر 2023بروز اتوار کی صدارت اور شرکت کیلئے جناب قاری محمد شاہنواز جامعی نے اپنے گاؤں کی چند اہم اور معزز شخصیات کے ساتھ ملاقات کی جسے حضرت امیر شریعت نے بخوشی قبول فرمایا اور دعاؤں سے نوازا.
امیر شریعت سے ملاقات کرنے والوں میں حافظ محمد عمر برکاتی، شمیم مکھیا،اسحاق منشی، عبدالرزاق، عزیز بھائی الحاج ماسٹر شھاب الدین وغیرہ قابل ذکر ہیں.
Comments are closed.