67ویں بی پی ایس سی کے کامیاب امید وار خالد حیات، زوبی حیات، شائق عالم اورحامد غفور کو استقبالیہ دیا گیا

پھلواری شریف(پریس ریلیز )قوموں کی ترقی اور کامیابی کا سب سے اصل زینہ تعلیم ہے، اس کے بغیر انسان انسان نہیں کہلاتا، جب معاشرہ تعلیم یافتہ ہو تو لوگ اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور دوسرے لوگ بھی اس سے سبق لیتے ہیں، مسلمانوں کو چاہئے کہ ناامیدی اور احساس کمتری کے دلدل سے اپنے ذہن و دل کو نکال کر اللہ رب العزت پر بھروسہ کرتے ہوئے اپنی عملی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں، یہ باتیں جناب عبدالاحد صاحب سکریڑی مسجد سجاد اپنا گھرانہ نیو ملت کالونی سیکٹر ۳ پھلواری شریف پٹنہ نے مسجد میں جناب خالد حیات (ڈی ایس پی) محترمہ زوبی حیات (میونسپل ایکزیکٹیو آفیسر) جناب شائق عالم (بی ڈی او) اور جناب حامد غفور (لیبر انفار سمنٹ آفیسر) کے استقبال میں منعقد ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا، انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ اسی جوش و جذبہ کے ساتھ اگر محنت کرتے رہے تو ان شاء اللہ مستقبل میں اس سے اور بہتر نتائج سامنے آئیں گے، واضح رہے کہ ابھی چند ہفتے قبل بی پی ایس سی کا رزلٹ آیا جس میں تقریباً پچپن (۵۵) مسلم طلبہ کامیاب ہوئے اور بہار حکومت میں مختلف عہدوں کے لئے منتخب کئے گئے، منتخب شدہ طلبہ میں سے چار طالب علم جناب خالد حیات کو ڈی ایس پی ،محتر مہ زوبی حیات کو میونسپل ایکزیکٹیو آفیسر، جناب شائق عالم کو بی ڈی او اور جناب حامد غفور کو لیبر انفار سمنٹ آفیسر کے عہدے کے لئے منتخب کیا گیا ہے، ان کے استقبال اور ان کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کے لئے مسجد سجاد نیوملت کالونی سیکٹر ۳ پھلواری شریف پٹنہ میں گذشتہ 19/ نومبر2023ء بعد نماز ظہر مسجد کمیٹی کی جانب سے ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں مذکورہ آفیسران نے سامعین کو اپنے تجربات سے روشناس کرایا اور اس راہ میں آنے والی پریشانیوں اور محنتوں پر صبر وتحمل کے ساتھ قائم رہ کر آگے بڑھنے کی تلقین کی، کچھ طلبہ نے تیاریوں میں آرہی پریشانیوں کو حل کرنے کے لئے ان نو منتخب آفیسران سے سوال و جواب بھی کیا جس کا ان لوگوں نے اچھے انداز میں حل بتایا، پروگرام کا آغاز امام مسجد مولانا محمد اسعد اللہ قاسمی کی تلاوت قرآن پاک اور افتتاحی کلمات کے ذریعہ ہوا، اس پروگرام میں نیو ملت کالونی سیکٹر 3کے علاوہ دیگر محلوں سے بھی طلبہ اور گارجین حضرات شریک ہوئے، لوگوں نے ان نو منتخب آفیسران اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دیا اور ان سے مستقبل میں قوم وملت کے لئے خلوص دل سے کام کرنے کی بھی توقع کابھی اظہار کیا، اخیر میں نائب امام مسجد جناب حافظ یحییٰ شاہی صاحب کی دعاء پر مجلس کا اختتام ہوا۔
Comments are closed.