اردو کارواں کے ساتویں عشرۂ اردو کے انعقاد کا اعلان

ممبئی :24 نومبر (پریس ریلیز) اردو کارواں کے سالانہ 10 روزہ ادبی، ثقافتی و تعلیمی سرگرمیوں پر مبنی ساتویں عشرۂ اردو کا انعقاد امسال 28 نومبر تا 11 دسمبر 2023 کے درمیان ہوگا۔
واضح ہو کہ اردو کارواں (ممبئی و اورنگ آباد) کے اس ساتویں عشرۂ اردو کے تحت منعقد کئے گئےمختلف مقابلوں میں ممبئی، تھانہ شہر، ممبرا، کلیان و بھیونڈی کے کالجوں کے طلبہ حصہ لے رہے ہیں، ساتھ ہی دو آن لائن مقابلے ریاستی سطح پر (آل مہاراشٹر ) منعقد کیے گئے ہیں، مکمل تفصیلات حسب ذیل ہیں۔

پہلا دن – 28 نومبر (منگل)
پروگرام : افتتاحی تقریب اور تمثیلی مقابلہ برائے ڈی-ایڈ و جونیئر کالج (ممبئی و تھانہ اضلاع)
مقام : خلافت ہاؤس، باںٔیکلہ (ایسٹ)، ممبئی
وقت : صبح 11 بجے

دوسرا دن – 29 نومبر (بدھ)
پروگرام : آل مہاراشٹر مقالہ خوانی مقابلہ
(یہ مقابلہ آن لائن ہو گا)
وقت : شام 6:30 بجے

تیسرا دن – 1 دسمبر (جمعہ)
پروگرام : غزل سرائی مقابلہ برائے اساتذہ (ممبئی و تھانہ اضلاع)
مقام : انجمن اسلام معین الدین حارث ڈی-ایڈ کالج، ماہم (ویسٹ)، ممبئی
وقت : دوپہر 2:30 بجے

چوتھا دن : 2 دسمبر (سنیچر)
پروگرام : مشاعرہ
مقام : اسلام جمخانہ، مرین لائن (ویسٹ)، ممبئی
وقت : شام 6:30 بجے

پانچواں دن : 3 دسمبر (اتوار)
پروگرام۔1: آل مہاراشٹر افسانہ گوںٔی مقابلہ (ڈی-ایڈ اور جونیئر کالج)
(مقابلہ آن لائن ہو گا)
وقت : صبح 11 بجے

پروگرام ۔2 : آل مہاراشٹر افسانہ گوںٔی مقابلہ (بی-ایڈ اور ڈگری کالج)
وقت : سہ پہر 3 بجے
(یہ مقابلہ آن لائن ہو گا)

چھٹا دن – 4 دسمبر(پیر)
اردو کارواں اور آئٹا ممبئی ڈویژن کی مشترکہ پیش کش : خصوصی لیکچر بہ عنوان ’’ایک معلم کی زندگی‘‘
(براۓ اساتذہ کرام اور زیر تربیت اساتذہ)
مقرر : ڈاکٹر عبدالماجد انصاری
مقام : بی-ایم-سی آر-سی ڈی-ایڈ کالج، امام باڑہ، ممبئی
وقت : دوپہر 1:30 بجے

ساتواں دن : 5 دسمبر (منگل)
پروگرام : ڈراموں کا مقابلہ
براۓ ڈی-ایڈ و جونیئر کالج (ممبئی و تھانہ اضلاع)
مقام : بی-ایم-سی آر-سی ڈی-ایڈ کالج، امام باڑہ، ممبئی
وقت : صبح 11 بجے

آٹھواں دن : 6 دسمبر (بدھ)
پروگرام : تقریری مقابلہ برائے نہم و دہم جماعت (صرف بی-ایم-سی کے طلبہ کے لیے)
مقام : بی-ایم-سی نہرو نگر اسکول، کرلا (ایسٹ)، ممبئی
وقت : صبح 11 بجے

نواں دن – 7 دسمبر (جمعرات)
پروگرام : بیت بازی برائے جونیئر و سینیر کالج سطح (ممبئی و تھانہ اضلاع)
مقام : بی ایم سی، آر-سی اردو جونیئر کالج آف ایجوکیشن، ماہم (ویسٹ)، ممبئی
وقت : صبح 11 بجے

دسواں دن – 11 دسمبر (پیر)
پروگرام : اختتامی تقریب اور تقسیم انعامات
مقام : خلافت ہاؤس، باںٔیکلہ(ایسٹ)، ممبئی
وقت : دوپہر 2 بجے

ذمہ داران اردو کارواں نے محبان اردو حضرات سے شرکت کی درخواست کی ہے۔
الداعی : فرید احمد خان (صدر اردو کارواں)
جاری کردہ وقار احمد (میڈیا انچارج)

Comments are closed.