صارفین اپنے طریقہ کار سے بازاروں سے سامان کی خریداری کرسکتے ہیں : اجیت کمار

آل انڈیا پنچایت صارفین بیداری پروگرام سے ضلع سکریٹری کا خطاب
جالے(محمد رفیع ساگر ؍بی این ایس)آل انڈیا پنچایت صارفین بیداری پروگرام کا انعقاد وریندر بھگت کی صدارت میں بلاک آفس سنگھواڑہ میں ہوا۔اس موقع پر ضلع سکریٹری اجیت کمار نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صارفین اپنے طریقہ سے بازار میں سامان خرید سکتے ہیں اور دکان پر مول جول کرنے اور سامان جانچ پڑتال کر خرید نے کا انہیں حق حاصل ہے۔ کیش میمو رسید سامان کے ساتھ کیری بیگ ، گارنٹی وارنٹی ملنے کے بعد اسے استعمال کرنے ، مناسب قیمت، منصفانہ سلوک، مطالبہ معاوضہ حاصل کرنے، ضلع، ریاستی اور قومی صارف فورم میں سماعت اور صارفین کے مفادات کے بارے میں معلومات کے حقوق کے بارے میں انہیں تفصیلی معلومات دیں۔ پروگرام میں ضلع کوآرڈینیٹر ریٹائرڈ سپاہی مہندر ساہ کی قیادت میں جتیندر ساہ بھانو، سنجے سریواستو، وشنو ٹھاکر، منیش کمار وغیرہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، پروگرام میں انسانی حقوق کے کارکن منوہر کمار جھا، کیپٹن پرمانند چودھری، سنتوش پانڈے، ترانند جھا، بیدیا ناتھ بھگت، رام بابو بھگت کے ساتھ درجنوں لوگوں نے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر امریندر پنڈت کو کتابیں اور آگاہی کتابچے دیے اور تھانہ انچارج شیلیش کمار سے پنچایت اور گاؤں کی سطح پر لوگوں کو بیدار کرنے کے لئے تعاون کی درخواست کی۔

Comments are closed.