حیدرآبادی بزنس مین سید کرامت اللہ نواب کو بھارت سمان ایوارڈ

حیدرآباد(راست) حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے مشہورومعروف بزنس مین سید کرامت اللہ نواب(سی ای او سکون گروپ آف کمپنیز) کو شریا بھارت فائونڈیشن کی جانب سے حیات پیالس میں منعقدہ ایوارڈ فنکشن میں شعبہ بزنس کے تحت بھارت سمان ایوارڈ2023سے نوازاگیا۔ سید کرامت اللہ نواب حیدرآباد میں کئی کمپنیز الفتح فرنیشینگ اینڈ ڈیکور ،ایم ایس آٹو فائن اسٹور اور کئی ادارے چلارہے ہیں۔ انہو ں نے ایوارڈ کے حصول پر شریا فائونڈیشن کے ذمہ داروں کا شکریہ ادا کیا اورکہاکہ اس طرح کے ایوارڈ کے حصول سے تجارتی اداروں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور ملک کی ترقی کیلئے بڑھ چڑھ کرکام کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ محمداعجاز شریف( سی ای اوایس باس ایونٹس) نے سید کرامت اللہ نواب کو ایوارڈ کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک تمنائوں کااظہار کیا۔ شریا فائونڈیشن کی جانب سے ہندوستان کے مختلف شعبہ حیات فن و ثقافت، کھیل، تعلیم، صحت، کاروبار، فلمیں، زراعت وغیرہ میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کی خدمات کااعتراف کرتے ہوئے انہیں ہرسال ایوارڈ سے نوازاجاتا ہے اورحیدرآباد میں اس بار ایوارڈ تقریب منعقد کی گئی تھی۔ ایوارڈ تقریب میں ہندوستان کی مختلف ریاستوں سے لوگوں نے شرکت کی۔اس موقع پر خلیق الرحمن( بی آر ایس پارٹی ترجمان) ،وامق خان، سنگیتا رائے، سنجے سنگھ،ابھینوسردار(اداکار)،کمال ٹوٹا اعظم الدین ،محمداعجاز شریف( سی ای اوایس باس ایونٹس) اور دیگر موجودتھے۔
Comments are closed.