یوم آئین پر اسلامیہ کالج آف لاء میں سیمینار کا انعقاد

تمام شہریوں کو آئین پر عمل کرنا چاہئے: ایڈیشنل ضلع جج
دیوبند،26؍ نومبر(سمیر چودھری؍بی این ایس)
معروف عصری تعلیمی ادارہ اسلامیہ کالج آف لاء میں یوم آئین کے موقع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیاگیا،جس کی کا افتتاح مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج دیوبند محترمہ ندھی نے کیا۔اس دوران شعبہ قانون کی انچارج ڈاکٹر بشریٰ شفیق اور اسلامیہ ڈگری کالج کے پرنسپل ڈاکٹر وکیل احمد نے ایڈیشنل ضلع جج کا گلدستے پیش کرکے اور شال اوڑھال کر استقبال کیا۔اس موقع پر اَپر ضلع جج محترمہ ندھی نے کہاکہ ملک کا آئین ایک مکمل دستاویز ہے ،جس میں سیاسی ،سماجی اور معاشی ذمہ داریوں کے ساتھ تمام حقوق و حدیں شامل ہیں۔جس پر تمام شہریوں کو عمل کرنا چاہئے۔ڈاکٹر بشریٰ شفیق نے کہاکہ ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے، جہاں تمام لوگوں کو مساوق حقوق حاصل ہیں، انہوںنے کہاکہ گزشتہ 73؍ سالوں میں جدید تقاضوں کے مدنظر آئین ہند میں 106؍ مرتبہ ترمیم کی گئی ہے۔ اسلامیہ ڈگر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر وکیل احمد نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج کا شکریہ اداکیا اور تمام طلبہ کی حوصلہ افزائی کی ۔ اس دوران انہوںنے طلبہ کو آئین ہند کی روشنی میں ان کے بنیادی حقوق اور ذمہ داریوں سے روشناس کرایا۔اس دوران شعبہ قانون کے طلبہ نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا۔ جج محترمہ ندھی کے ہاتھوں شعبہ قانون میں زیر تعلیم طلبہ وطالبات کو خصوصی اعزاز دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔پروگرام کی نظامت ندیم احمد نے کی۔اس دوران راہل دیو تیاگی اور صبیحہ خان کے علاوہ یوسف ،محمد امان،سلونی،وشاکھا،کومل، دانش،ندا،آمنا،عافیہ، یاسین،محمدآصف اورکپل رائے وغیرہ موجودرہے۔

Comments are closed.