ایم ایل اے مامن خان کے والد سابق اسیٹ آفیسر وقف بورڈ ہریانہ حنیف خان کا ۷۶ سال کی عمر میں انتقال

حنیف خان کی تدفین میں خلق کثیر سمیت سابق وزیر اعلیٰ بھوپیندر سنگھ ہڈا و نصف درجن ایم ایل ایز نے شرکت کر مامن خان کو تسلی دی
نوح میوات (محمد صابر قاسمی )
نوح کے حلقہ اسمبلی فیروز پور جھرکہ کے ایم ایل اے مامن خان انجینئر کے والد،سابق اسٹیٹ آفیسر وقف بورڈ ہریانہ
الحاج حنیف خاں گوروال طویل علالت کے چلتے گزشتہ شب انتقال کر گئے، وہ گزشتہ کئی سالوں سے علیل تھے مرحوم کے پسماندگان میں پانچ بیٹے اور ایک بیٹی تھی، مرحوم کا ایک بیٹا مامن خان انجینئر فیروز پور جھرکہ اسمبلی سے موجودہ ایم ایل اے ہیں، مرحوم نے اپنی جدوجہد، بھری زندگی میں خدمت خلق کی، وہ صوم و صلاۃ کے پابند تھے ۔حاجی حنیف خان 76 سال کی عمر میں راہی اجل کو لبیک کہتے ہوئے داری فانی سے کوچ کر گئے، اس موقع پر علاقہ میوات کے لوگوں نے ان کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں شرکت کر انھیں سپرد خاک کیا گیا ۔اس دوران نہ صرف میوات بلکہ دور دراز سے خلق کثیر سمیت نصف درجن ایم ایل اے و دیگر مقامی سیاسی لیڈران نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ ان کی نماز جنازہ مدرسہ معین الاسلام کے شیخ الحدیث و مدرسہ کی مسجد کے امام و خطیب مفتی زاہد حسین کی اقتداء میں ادا کی گئی ۔
ایم ایل اے مامن خان انجینئر نے بتایا کہ ان کے والد گزشتہ دو سال سے بیمار تھے اور گڑگاؤں کی میدانتا اسپتال میں زیر علاج تھے۔ اتوار کی رات گئے تقریباً 11:00 بجے ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی،، جس کے بعد انہیں پہلے العافیہ ہسپتال مانڈی کھیڑا لے جایا گیا جہاں سے انہیں نلہڑ میڈیکل کالج نوح کے لیے ریفر کر دیا گیا۔لیکن تب تک وہ دنیا کو الوداع کہہ چکے تھے۔اس کے علاوہ علاقے کے علماء و آئمہ کرام نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
وہیں ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ بھوپندر سنگھ ہڈا، چوہدری ذاکر حسین سمیت نصف درجن ایم ایل اے ان کے آبائی گاؤں بھادس پہونچے بعد ازاں تدفین کے عمل سے فارغ ہو کر مقامی ایم ایل اے مامن خان کی رہائش گاہ پہونچے، اور ان کے والد کے انتقال پر مامن خان کو تسلی دی۔خاص طور پر کانگریس کے ریاستی صدر ادے بھان، نوح ایم ایل اے آفتاب احمد، ایم ایل اے محمد الیاس، ایم ایل اے راؤ دان سنگھ، سابق ایم ایل اے چودھری ذاکر حسین، سابق ایم ایل اے شاہدہ خان، اسرائیل کوٹ، سبحان خان سنگاریا، طیب حسین گھاسیڑیا و دیگر لیڈران اور ایم ایل اے مامن کی رہائش گاہ واقع بھادس پہونچے اور مامن خان کو تسلی دی۔
Comments are closed.