مکان مالک کے چہرے پر نشيلی اشیاء چھڑک کر 3 لاکھ کے زیورات کی چوری

بردی پور میں نامعلوم چوروں نے دیا واردات کو انجام، 7 دن بعد بھی چوروں کا پتہ لگانے میں پولیس ناکامیاب
جالے(محمد رفیع ساگر ؍بی این ایس)
سمری تھانہ حلقہ کے بردی پور گاؤں میں 22 نومبر کی شب محمد مسلم کے گھر میں داخل ہو کر نامعلوم چوروں نے مکان مالک کے چہرے پر نشیلی مادے کا چھڑکاؤ کر 3 لاکھ مالیت کے زیورات کی چوری کر لی۔ اس ضمن میں سمری تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ درج ایف آئی آر میں مکان مالک نے بتایا ہے کہ گھر کا دیوار پھاند کر چور اندر داخل ہوئے ۔گہری نیند میں سوئی ہوئی میری بیوی مہ جبیں خاتون، بیٹی ناصرین پروین اور جاوید اختر کے چہرے پر نشیلی اشیاء چھڑک کر بے ہوش کر دیا اور گھر میں رکھے باکس سے 20 گرام سونے کا چین ،10 گرام سونے کا دو ٹاپس، 10 گرام سونے کی تین انگوٹھی ،15 گرام سونے کا دو لاکیٹ ،5 گرام بالی، Let’s کا پائل 3 جوڑی جس کی بازار کی قیمت تقریبا تین لاکھ روپے ہے پر چوروں نے ہاتھ صاف کرلیا اور آسانی سے نکل بھی گئے۔واقعہ کے اگلی صبح جب میرے داماد نے گھر کا دروازہ کھولا تو دیکھا کے بستر پر سبھی بے ہوشی کی حالت میں پڑے ہوئے ہیں تب سبھی کو سنگھواڑہ سی ایچ سی اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا جہاں سبھی کی تشویش ناک حالت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے ڈی ایم سی ایچ ریفر کر دیا۔ تھانہ صدر پوجا کماری نے تحریری شکایت سامنے آنے پر نامعلوم چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ پی ایس آئی امن کمار سدھانشو نے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے تاہم چوری کی واردات کے 7 دن گزر جانے کے بعد بھی پولیس معاملے کا انکشاف کرنے میں ہنوز ناکامیاب ہے۔

Comments are closed.