آفتاب عالم قاسمی جدیو تعلیمی سیل کے ضلع نائب صدر نامزد

مدھوبنی (پریس ریلیز)جدیو تعلیمی سیل کے صدر ڈاکٹر سنجیو کمار جھا نے راج نگر بلاک کے پرسا گاؤں کے رہائشی فعال سماجی کارکن مولانا آفتاب عالم قاسمی کو پارٹی کے تئیں خدمات کو سراہتے ہوئے صدارت کی بڑی ذمہ داری سپرد کی ہے اور امیدظاہرکی ہے کہ ان کے ذریعہ پارٹی کے مفاد میں اور بھی بہتر کام کئے جائیں گے ۔
واضح رہے کہ چندراکمپلکس میں منعقد تقریب میں جھنجھارپور کے ایم پی رام پرت منڈل کے ہاتھوں آفتاب عالم قاسمی کو تقرری نامہ دیا گیا ۔آفتاب عالم قاسمی کو اس عہدہ کے لیے منتخب کئے جانے کے بعد علاقہ کے کئی افراد نے مبارک باد پیش کی جن میں رام داس منڈل ،ڈاکٹر سنجیو کمار جھا ،بدرالدین، مولانا نظام الدین اورماسٹر شاکر سمیت سماجی وسیاسی کارکنان کے نام شامل ہیں۔

Comments are closed.