سی ایم نتیش کمار کی پارٹی کو مدھیہ پردیش میں جھٹکا، جدیو کو نو میں سے چار سیٹوں پر 100 ووٹ بھی نہیں ملے

 

 

بھوپال: انڈیا اتحاد کے صف اول کے رہنما وزیر اعلیٰ بہار نتیش کمار کو ان کی پارٹی کے لیڈران وزیر اعظم کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ سی ایم نتیش کمار کو وزیر اعظم مانتے ہوئے کئی میٹنگوں میں نعرے بھی لگائے گئے۔ لیکن ایسا لگتا ہے کہ اسمبلی انتخابات میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی پارٹی جنتا دل یونائیٹڈ کی قسمت اچھی نہیں ہے۔ یہ ہم نہیں بلکہ مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج بتا رہے ہیں۔ اس نتیجہ سے سی ایم نتیش کمار کے قومی لیڈر بننے کے عزائم خاک میں ملتے نظر آرہے ہیں۔ چار سیٹوں پر جے ڈی یو کے امیدوار 100 ووٹ بھی نہیں لے سکے۔

دراصل سی ایم نتیش کمار کی پارٹی جے ڈی یو نے دس سیٹوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کیا تھا۔ ان میں سے نو سیٹوں پر جے ڈی یو کے امیدواروں نے قسمت آزمائی کی۔ نریولی سیٹ پر امیدوار کا اعلان کرنے کے بعد بھی جے ڈی یو الیکشن نہیں لڑ سکی؛ لیکن اب تک کے انتخابی رجحانات کے مطابق تمام سیٹوں پر مایوسی ہی نظر آئی۔ ایک نشست (تھنڈلا) کے نتیجے میں ووٹوں کی تعداد اگرچہ ایک ہزار سے تجاوز کر گئی۔ باقی چار سیٹوں پر جے ڈی یو کے امیدوار 100 ووٹ بھی حاصل نہیں کر سکے۔

Comments are closed.