وسئ پھاٹا میں 8سالہ بچی کا گلا گھونٹ کر قتل

وسئ پھاٹا(ایاز احمد) آٹھ سالہ معصوم چاندنی کو نامعلوم افراد نے موت کے گھاٹ اتار دیا، معصوم کا کیا قصور تھا جو سماج میں پنپنے والی برائیوں کے بھینٹ چڑھ گئی، آج( پیر) دوپہر 12بجے کے قریب وسئ پھاٹا کے وانیہ چہ پاڑہ گاؤں میں مراٹھی اسکول کے بازو میں رہنے والی آٹھ سالہ معصوم چاندنی شاہ کی سڑی ہوئی نعش بازو کے بند کمرے میں ایک بوری میں پائی گئی، جس سے پورے محلے میں تعفن پھیل رہا تھا، واضح رہے کہ تین دن قبل جمعہ سے چاندنی کی گمشدگی پیلہار پولس اسٹیشن میں درج کرائی گئی تھی اور گمشدگی کے پوسٹر بھی آویزاںکردیئےگئے تھے، جیسے ہی اس واردات کی اطلاع پیلہار پولس اسٹیشن اور کرائم برانچ کو ملی ، فوراً پولس جائے واردات پر پہونچی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا اور پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا، اس سنسنی خیز واردات سے پورے علاقے کے لوگوں میں خوف وہراس ہے، پولس کے مطابق قتل گلا گھونٹ کر کیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے، گھر کے افراد گہرے صدمے میں ہیں، پولس ہر زاویہ سے تفتیش میں مصروف ہے، آپسی رنجش، عصمت دری ، کچھ کہا نہیں جاسکتا ، جب تک پوسٹ مارٹم کی رپورٹ اور کرائم برانچ کی مکمل تفتیش نہ ہوجائے۔
Comments are closed.