پرکاش امیڈکر کی امن کمیٹی میں ملی تنظیموں کے ساتھ میٹنگ ـ فلسطین کے سلسلے میں 8دسمبر کو آزاد میدان میں احتجاجی پروگرام

ممبئی: 5 دسمبر(پریس ریلیز) ـ ممبئی امن کمیٹی کے دفتر مسافرخانہ کرافورڈ مارکیٹ میں ونچت بہوجن اگاڑی کے صدر پرکاش امیڈکر کے ساتھ ملی تنظیموں کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی ـ 8دسمبر بروز جمعہ آزاد میدان میں فلسطین میں بے گناہوں پر اسرائیلی ظلم وستم ہزاروں فلسطینی بے گناہوں کی ہلاکت جس میں معصوم بچے اور خواتین بھی شامل ہیں کے خلاف ایک زبردست احتجاجی پروگرام کے بارے میں مشورہ ہوا ـ
شرکاء نے فلسطین کی صورت حال پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا، اسرائیل کی اس برہنہ جارحیت پر ساری دنیا کی خاموشی بھی افسوس ناک ہے، ہندوستان کا موقف ہمیشہ فلسطینی مظلوموں کی حمایت کا رہا ہے، شرکاء نے حکومتی انتظامیہ کی اس پالیسی پر بھی غم وغصے کا اظہار کیا کہ ساری دنیا میں احتجاج ہورہے ہیں، امریکہ، کناڈا، فرانس، یہاں تک کہ اسرائیل کے تل ابیب میں بھی ہزاروں انصاف پسندوں نے اسرائیلی کے ظلم وستم کے خلاف آواز بلند کی ہے مگر افسوس ہمارے جمہوری ملک میں اب تک احتجاج کی اجازت نہیں دی گئی تھی ـ۔
ملی تنظیموں کے نمائندوں نے 8 دسمبر کو آزاد میدان میں ہونے والے پروگرام کی مکمل تائید کا اعلان کیا اور تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ مکمل امن وامان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں۔ ـ اس احتجاجی پروگرام تمام مذاہب کے انصاف پسند افراد شریک ہورہے ہیں۔ ـ
شرکاء میں مولانا محمود دریابادی ،شاکر شیخ،مولانا انیس اشرفی، مولانا ظہیر عباس رضوی، فرید شیخ، ڈاکٹر سلیم خان، مولاناحافظ اقبال چوناوالا، فیروز میٹھی بوروالا، ایم اے خالد، سید فہیم الدین،نعیم شیخ، ہمایوں شیخ، سلیم الوارے، فاروق احمد ناندیڑ، ابو الحسن خان، عبد الباری، عرفان خان وغیرہ شامل تھے ـ۔
Comments are closed.