راجو میں ٹھگن انصاری قتل معاملے کے فرار ملزمین اور جالے میں شراب کاروباری کے گھر پر اشتہار چسپاں

جالے(محمدرفیع ساگر؍بی این ایس) سنگھواڑہ تھانہ حلقہ کے راجو گاؤں میں ٹھگن انصاری قتل معاملے میں نامزد فرار ملزمین کے گھر پر منگل کے روز کیس کے تفتیشی افسر تھانہ صدر شلیش کمار و ایس آئی شمبھو پرساد ٹھاکر نے اشتہار چسپاں کیا ۔تھانہ صدر نے بتایا کہ فرار ملزم محمد گلزار ،محمد چاند ،محمد حسنین ،محمد پھول بابو ،محمد ندیم ،محمد شہباز عرف شہنواز ، ریاض عرف ایاز ،محمد اورنگ زیب اور محمد اشرف کے گھر پر عدالت سے جاری اشتہار چسپاں کیا گیا ہے ساتھ ہی نامزد کے اہلِ خانہ کو کہا گیاہے کہ جلد ہی سبھی ملزمین عدالت میں سرینڈر کریں ورنہ عدالت کے حکم پر آگے کی کارروائی کی جائے گی۔ادھر جالے پولیس نے جالے اتری ٹول ہیرا نگر کے رہائشی شراب اسمگلر جئے کشور کمار ولد چھوٹے یادو کے گھر پر اشتہار چسپاں کیا۔معاملے کے تفتیش کار ایس آئی پریجن پاسوان نے منگل کی شام ڈگڈگی بجا کر اشتہار چسپاں کیا۔اس کے فرار رہنے کی صورت میں پولیس کو کورٹ سے نوٹس ملا تھا۔جالے تھانہ انچارج پرینکا کماری نے بتایا کہ وہ شراب اسمگلنگ کیس 105/23 میں 6 ماہ سے فرار چل رہا ہے جس کی گرفتاری کے لئے پولیس لگاتار چھاپہ ماری کررہی ہے۔
Comments are closed.