گاندھی میدان کے کتاب میلے میں’ خطبات رحمانی‘ اور’مضامین ولی‘ دستیاب

’فتنہ قادیانیت اورحضرت مولانامحمدعلی مونگیری‘بھی حاصل کی جاسکتی ہے
پٹنہ: 7دسمبر(پریس ریلیز)گاندھی میدان پٹنہ میں کتاب میلہ لگاہے،اس موقع پرمختلف ناشرین ،مصنفین اورمطابع اپنی کتابیں وہاں رکھتے ہیں اس سے کتاب کے شائقین کوآسانی ہوتی ہے،چناں چہ حافظ محمدامتیازرحمانی کی حالیہ دو کتابیں’خطبات رحمانی‘ جوامیرشریعت رابع حضرت مولانامنت اللہ رحمانیؒ کے خطبات کاچوتھامجموعہ ہے اور ’مضامین ولی‘جوامیرشریعت سابع حضرت مولانامحمدولی رحمانیؒ کے مضامین کااولین مجموعہ ہے،گاندھی میدان پٹنہ کے کتاب میلے میں دستیاب ہیں،ان دونوں کتابوں کا اجراجامعہ رحمانی کے اجلاس دستاربندی کے موقع پرگزشتہ ماہ حضرت امیرشریعت ثامن مولانااحمدولی فیصل رحمانی اوردیگرمقتدرعلمائے کرام کے ہاتھوں ہوا،بڑی تعداد میں شائقین کامطالبہ تھاکہ ان کتابوں کودورتک پہنچایاجائے،چنانچہ لوگوں کے حسب خواہش یہ کتابیں کتاب میلے میں موجودہیں۔حضرت مولانامنت اللہ رحمانی کے خطبات معلوماتی اوراہم ہیں، اس کتاب میں موجودکئی سرکردہ شخصیات کی گراں قدرآرااس کی شہادت دیتی ہیں۔نیزحضرت مولانامحمدولی رحمانی کی تحریربھی شگفتہ اورمعلوماتی ہوتی تھی،ان کی ایک حیثیت صاحب طرزصحافی اورمنفرداسلوب کے نثرنگارکی بھی تھی،ان کے مضامین کاپہلامجموعہ یقیناادبی اورنثری باب میں اہم اضافہ ہوگا۔
ردقادیانیت پرحضرت مولانامحمدعلی مونگیری کی خدمات کازمانہ معترف ہے۔قادیانیت کے فتنہ کے سدباب کے لیے ان کی کوششیں تاریخ کااہم باب ہیں،چناں چہ حالات کے تقاضہ کے پیش نظرگاندھی میدان پٹنہ میں ’فتنہ قادیانیت اورحضرت مولانامحمدعلی مونگیری ‘بھی رکھی گئی ہے اورلوگ اس سے استفادہ کررہے ہیں۔ان کے علاوہ محمدشارب ضیارحمانی کی تالیف ’حضرت مولانامحمدعلی مونگیری اورتعلیمی اصلاحات‘ بھی وہاں دستیاب ہے۔یہ بھی اپنے موضوع پرمنفردکتاب ہے ۔ بانی ندوة العلماحضرت مولانامحمدعلی مونگیری کی ایک حیثیت ماہرتعلیم کی بھی تھی،مولاناکاتعارف اسی حیثیت سے کرایاگیاہے اوران کے دیگرہم عصروں کے قابل قدر تعلیمی نظریات کے اہم اجزاسے بھی بحث کی گئی ہے۔جولوگ ان کتابوں کوحاصل کرناچاہتے ہیں وہاں سے خریدسکتے ہیں۔یہ کتاب میلہ 12دسمبرتک جاری رہے گا۔ گاندھی میدان میلے کے علاوہ جوحضرات یہ کتابیں بہ قیمت حاصل کرناچاہتے ہیں وہ دارالاشاعت خانقاہ رحمانی مونگیرسے بھی حاصل کرسکتے ہیں،ان کتابوں کے علاوہ خانقاہ رحمانی کی دیگراہم مطبوعات کے لیے بھی حافظ محمدامتیازرحمانی کے موبائل نمبر 9570566488پررابطہ کیاجاسکتاہے۔
Comments are closed.