مکاتب سے ہی بچوں اور بچیوں کے ایمان کی حفاظت ممکن ہے:مفتی محمد جمال الدین قاسمی

پٹنہ(پریس ریلیز)مکاتب کا نظام موجودہ ماحول میں انتہائی ناگزیر ہے اس سے ملت کے بچے اور بچیوں کے ایمان کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ان کی دینی اسلامی تربیت بھی ہوتی ہے۔ یہ باتیں مفتی جمال الدین قاسمی نے اپنے افتتاحی گفتگو میں کہی ۔مفتی محمد امام الدین قاسمی نے کہا کہ ہماری نئی نسل ہی مستقبل کے رجالِ کار اور ملت کے معمار ہوتے ہیں ، اس لئے ان کی ذہنی و اخلاقی نشونما اسلامی تعلیمات پر ہونا از حد ضروری ہے ، اور ایسے ماحول و فضا کا فراہم کرنا ان کے لئے ضروری ہے جس میں خالص اسلامی تہذیب کی چھاپ ہو، اور اجنبی ثقافت کے تمام ایمان سوز اثرات سے پاک ہو ، یہ حقیقت بھی مسلم ہے کہ معاشرہ اور سوسائٹی میں مکاتب کا قیام بقائے اسلام کا ضامن اور تحفظِ ایمان کا کفیل ہے، ان مکاتب سے علم کی جو روشنی نکل رہی ہے اس سے پوری دنیا سیراب و فیضیاب ہورہی ہے ، ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنے بچوں کو ان مکاتب کی طرف متوجہ کریں جس سے ان کے اندر دینی ماحول پیدا ہو ، مکاتب کے نظام کی مضبوطی کی وجہ سے کفرستان میں بھی ایمان باقی رہ سکتا ہے ورنہ مکاتب سے بے التفاتی و بے اعتنائی کی وجہ سے ایمانستان میں رہ کر بھی ایمان کی کوئی گیارنٹی نہیں دی جاسکتی ، یہ باتیں مکتب اصغریہ پٹرول لائن پھلواری شری انہوں نے مکتب کے روح رواں مفتی جمال الدین قاسمی کو مبارکباد پیش کی کہ ان کی نگرانی میں بغیر کسی فیس کےغریب بچے اور بچیوں کو تجوید کے ساتھ قرآن مجید کی تعلیم،سلائی کڑھائی اور کمپیوٹر کی تعلیم دی جارہی ہے اللہ تعالیٰ ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور مفتی صاحب کو استقامت کے ساتھ اس مشن کو جاری رکھنے کی توفیق عطاء فرمائے۔ آل انڈیا ملی کونسل پٹنہ کے جوائنٹ سیکرٹری مولانا ابوالکلام قاسمی نےکہا کہ موجودہ حالات میں مسلمانوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اگلی نسلوں کو دین سے وابستہ رکھنے کے طریقہ کار پر غور کریں اور ایسی راہ اختیار کریں کہ ہمارے بچے عصری تعلیم میں بھی آگے ہو ں اور ان کی دینی پہچان بھی پوری طرح قائم رہے اس کے لئے سب سے مفید اور آزمودہ طریقہ مکاتب کا نظام ہے انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ مکتب اصغر یہ کا نظام تعلیم تشفی بخش ہے ۔مفتی جمال الدین قاسمی نے مہمانوں کا استقبال کیا اور ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا ۔

Comments are closed.