Baseerat Online News Portal

مدارس اسلامیہ کے فارغین کی صلاحیتوں کوپروان چڑھانا وقت کا اہم تقاضا

ملت کی مثبت تبدیلی میں مدارس کے فارغین کا اہم کردار:مولانا خالدسیف اللہ رحمانی

حیدرآباد(پریس ریلیز)المعہد العالی الاسلامی حیدرآباد نے کم وقت میں تعلیم وتحقیق کے شعبہ میں نمایاں مقام حاصل کیاہے، یہ سب بانی معہد حضرت مولانا خالدسیف اللہ رحمانی کی انتھک محنت اورجدوجہد کا ثمرہ ہے، طلبہ کے ذہنی افق کو وسیع کرنے کی غرض سے یہاںمختلف فنون کے ماہرین کے لیکچرز کا اہتمام کیاجاتاہے، جس سے طلبہ کوبڑا فائدہ ہوتاہے، مدارس کے فارغین ملت اورمعاشرہ کیلئے کس طرح مفید تر ثابت ہوں، اوران کی صلاحیتوں سے معاشرہ کو کیسے زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچے، اس سمت میں معہدنے ہمیشہ کوشش کی ہے اوراسی کا ایک ایک حصہ رواں ماہ کے ۱۶/۱۷تاریخ کو معہد میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ہے، اس تربیتی ورک شاپ میں معہد کے ۲۰۱۱۱ ءتا ۲۰۲۲ء کے طلبہ کو مدعو کیاگیاہے یہ دوروزہ ورک شاپ ۹؍ نشستوں پر مشتمل ہوگی، ان نشستوں سے خطاب کرنے والوں میں مدارس دینیہ کے موقراساتذہ وذمہ داران کے ساتھ اعلی ٰعصری تعلیم گاہوں کے پروفیسر اورپروفیشنل حضرات ہیں، حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی مدظلہ العالی ،حضرت مولانا شاہ جمال الرحمن مفتاحی،پروفیسر مولانا راشد نسیم ندوی(ایفلو)، مولانا خورشید انور ندوی، مولانا محمد عمر عابدین قاسمی ،پروفیسر مولانا فہیم اختر ندوی(مانو) ،ڈاکٹر نوشاد حسین صاحب ،(شعبہ تعلیم وتربیت،مانو)ایڈوکیٹ غیاث الدین صاحب ، (تلنگانہ ہائی کورٹ) ڈاکٹرمولانا اقبال احمد انجینئر،(سکریٹری معہد)جناب محمد عبداللطیف خان ،ایم ایس اکیڈمی)پروفیسر محمد فریاد صاحب ،(شعبہ صحافت مانو)جناب عامراللہ خان ،(سابق آئی اے ایس افسر)مولانا محمد اشفاق قاضی ،(ممبئی) جناب ڈاکٹر جرار احمد ،(شعبہ تعلیم مانو)مولانا غیاث احمد رشادی، (صفابیت المال ، جناب محمد امتیاز صاحب، (آل انڈیا مسلم ڈیولپمنٹ،)مولانا محمد بانعیم مظاہری (مجلس علمیہ تلنگانہ وآندھراپردیش)مولانا نعیم کوثر رشادی صاحب اس ورک شاب سے خطاب کریں گے اوران کے علاوہ معہد کے ذمہ داران واساتذہ میں سے مولانا عمر عابدین قاسمی(نائب ناظم معہد)مولانامحمد شاہد علی قاسمی،(معتمد تعلیم معہد) مولانا اشرف علی قاسمی، (معتمد مالیات معہد)مولانا ڈاکٹرمحمد اعظم ندوی،(معتمد شعبہ ثقافت)مولانا انصار اللہ قاسمی(انچارج شعبہ فرق باطلہ) اورمولانا احمد نورعین قاسمی(استاذ معہد) بھی ورکشاپ سے خطاب کریں گے۔ مہمان اعزازی کی حیثیت سے جناب سید عظمت اللہ صاحب ریٹائرڈ آئی اے ایس، جناب ظفر مسعود صاحب، حناب محی الدین غوری صاحب، جناب عبد الجلیل خان صاحب، جناب اخلاق الرحمن صاحب شرکت فرمائیں گے

Comments are closed.