Baseerat Online News Portal

ادارہ ادب اسلامی الخبر دمام کے زیر اہتمام مشاعرہ 

 

 

(الخبر) ادارہ ادب اسلامی الخبر کے زیر اہتمام ایک یادگار اور تاریخی مشاعر ہ بروز جمعہ 15 دسمبر ، ٢٠٢٣ رات ٨:٣٠ بجے الخبر اسکان کمیونٹی ہال میں منعقد ہوا ،جس کی صدارت معروف شاعر و ادیب قاری عبد القدیر نے کی؛ جبکہ نظامت کے فرائض عبدالعظیم نے انجام دئیے- منطقہ شرقیہ اور سعودی عربیہ میں مقیم ہندوستان کے کئی سماجی ، مذہبی اور ادبی حلقوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیتوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی –

افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے ندیم احمد نے سب سے پہلے شعراء و سامعین کا خیر مقدم کیا اس کے بعد صدر مشا عر ہ قاری عبدالقدیر اور معزز شعراء کو شہ نشین پر مدعو کیا –

مشاعرے کا باضابطہ آغاز سید عمیر عبدالغنی نے تلاوت کلام اللہ سے کیا اس کے بعد ادارہ ادبی اسلامی الخبر کے صدر انس الدین نے ادارے کی تاریخ اور اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی، پھر نظامت کے فرائض انجام دینے کے لئے عبدالعظیم کو مدعو کیا. ناظم مشاعرہ نے اپنی نظامت سے مشاعرہ میں سماں باندھے رکھا ۔ اس مشاعرے میں جن شعراء نے شرکت کی ان کے نام ہیں ۔

حافظ شہاب بلرامپوری ،جمیل احمد ،ضیاؔء عرشی ،منصور قاسمی ،

حسّان عارفی ،محمد عبدالسلیم حسرت، اعجازالحق ،اکرم علی اکرم، طاہر بلال ،رفیق اکولوی، اقبال اسلم

اور آصف اختر

مشاعرے میں شریک تمام شعراء نے شاندار اور محفل کو گرما دینے والا کلام پیش کیا جس کو سن کر سامعین نے خوب داد دی ۔بلا شبہ ادارہ ادبِ اسلامی الخبر کا یہ مشاعرہ، معیاری اور تعمیری شاعری کا شاہکار تھا۔ اخیر میں ادارے کے صدر محمد انس الدین نے اس محفل کو ایک تاریخ ساز محفل سے تعبیر کرتے ہوئے کہا: یہاں اردو ادب کی شمع پوری آب و تاب کے ساتھ روشن ہے جہاں ادیب، شاعر یکجا ہیں- اس کے بعد انہوں نے تمام مہمانان ، شعراء اور سامعین کا شکریہ ادا کرنے ساتھ مشاعرے کے اختتام کا اعلان کیا۔

Comments are closed.