Baseerat Online News Portal

منصب ہےجس قوم کا تجدید حیات

 

ریاض /سعودی عربیہ

ادبی فورم ریاض کے زیرِ اہتمام ایک یادگار مشاعرہ جمعہ 29 دسمبر 2023 حی الوزارت ریاض میں منعقد ہوا،جس کی صدارت حیدرآباد کے معروف شاعر انجینئر سیف نظامی نے کی. جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے جنوبی ہندوستان کے معروف ادیب جاوید کمال نے شرکت کی اور مہمان اعزازی کے طور پر قیوم احمد شریک ہوئے.

ادبی فورم ریاض کی روایت کے مطابق دو حصوں پر مشتمل اس ادبی محفل کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا. پہلے حصے میں نثر نگاروں نے عمدہ فن پارے پیش کرکے سامعین سے دادو تحسین حاصل کیا. اس کے بعد تمام شرکاء کی ضیافت کے لئے مختصر سیے وقفے کا اعلان کیا گیا. جس میں میزبان سید اکرم علی اکرم کی جانب سے پرتکلف ناشتے اور چائے کا انتظام کیا گیا. شعری حصے میں شعراء نے بہترین کلامِ سناکر محفل کا ادبی معیار بلندیوں تک پہنچایا۔ صدر مشاعرہ نے بھی خوب داد وصول کی ۔ ان کا کلام واقعی صدارتی کلام تھا ۔

ناظم مشاعرہ حسان عارفی کے ہمراہ دیگر ادباء و شعراء کے نام اسطرح ہیں. زکریا سلطان، جاوید کمال طاہر بلال ،جمیل احمد آکولوی، سعید اختر اعظمی ،سید اکرم علی اکرم ،ضیاء عرشی ،خورشید الحسن نیر، محمد عمران اور محمد فیضان اعظمی

کلمات تشکر کے ساتھ محفل کے اختتام کا اعلان صدر ادارہ طاہر بلال نے کیا۔

Comments are closed.