دوگھرا میں بیسک اسکول کی زمین پر جاری ناجائز تجاوزات پر چلا انتظامی بلڈوزر،غیر قانونی طور پر تعمیر دکانوں اور مکانوں کو منہدم کیا گیا

جالے (محمدرفیع ساگر؍بی این ایس) مقامی بلاک کے دوگھرا میں واقع بیسک اسکول کی زمین پر برسوں سے جاری ناجائز قبضے کو ہفتہ کے روز ہٹایا گیا۔سی او راکیش کمار نے بتایا کہ مین روڈ پر سڑک کی جانب بیسک اسکول کی زمین ہے جس پر دکان اور عارضی مکان بنا کرکے بڑی تعداد میں لوگ قابض تھے۔کئی بار انہیں تجاوزات ہٹانے کے لئے کہا گیا تھا لیکن وہ زمین خالی نہیں کررہے تھے۔ سبھی لوگوں کو نوٹس جاری کرکے زمین خالی کرنے کی ہدایت دی گئی تھی ۔ہفتہ کو بھاری پولیس فورس اور مجسٹریٹ کی نگرانی میں زمین کو تجاوزات سے آزاد کرایا گیا۔اس موقع پر مجسٹریٹ کی حیثیت سے آر او چندن کمار اور ایل ای او منیش کمار کے علاوہ تھانہ کے ایس آئی راکیش کمار رائے اور پریجن پاسوان کے ساتھ پولس فورس اور چوکیدار موقع پر موجود تھے۔یہاں مقبوضہ زمین پر چائے ناشتے کی دکان، نائی کی دکان اور پرچون کی دکان کے ساتھ اسے رہائشی طور پر استعمال کیا جارہا تھا۔آدھائی بجے کے قریب جب جگہ خالی ہونے میں تاخیر ہوئی تو انتظامی افسران نے بلڈوزر کی مدد سے ناجائز تجاوزات کو ہٹایا۔ اس دوران سی او راکیش کمار اور تھانہ انچارج پرینکا کماری بھی موجودتھے رہے۔اسکول کے انچارج ایچ ایم پنکج کمار جھا نے کہا کہ وہ 2013 سے تجاوزات کو خالی کرانے کی کوشش کر رہے تھے۔اسکول ایجوکیشن کمیٹی کے موجودہ چیئرمین امردیپ پوروے اور سابق چیئرمین رویندر کمار مہتو سال 2018 سے سی او کو درخواست دے کر اور ان سے ملاقات کرکے ناجائز تجاوزات کو ہٹوانے کے لئے مسلسل کوشاں تھے۔
Comments are closed.