اب ملک میں دو دیوالی منائی جائیں گی

ریاستی وزیر نے بی جے پی کارکنان سے کہاکہ 22؍ جنوری کو دیوالی منائیں
دیوبند،20؍ جنوری(سمیر چودھری؍بی این ایس)
ریاستی حکومت میں محکمہ تعمیرات عامہ کے وزیر مملکت اور علاقائی رکن اسمبلی کنور برجیش سنگھ نے کہا کہ اب ہندوستان میں ایک نہیں بلکہ دو دیوالی منائی جائیں گی کیونکہ 22؍ جنوری کو رام للا تقریباً 500 سال بعد اپنی عمارت میں آئینگے۔ہفتہ کو شاہراہ پر واقع نیتارا فارم ہاؤس میں بوتھ صدور اور کارکنوں کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر برجیش سنگھ نے کہا کہ 22 جنوری تاریخ کے اوراق میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ یہ دن بھگوان رام کی اپنے گھر واپسی کا دن ہے۔ انہوں نے تمام کارکنوں سے کہا کہ وہ 22 تاریخ کو اپنے گھروں کو سجائیں، رام نام اور ہنومان چالیسہ پڑھیں اور دیوالی منائیں۔ اس دوران انہوں نے اسمبلی کے تمام بوتھ صدروں کو شری رام کا بھگوا جھنڈا اور گائے کے گوبر سے بنے خصوصی لیمپ پیش کئے۔ میٹنگ میں میونسپل بورڈ کے چیئرمین وپن گرگ، بلاک چیف نمائندے وجے تیاگی، بی جے پی شہر صدر ارون گپتا، دیوبند دیہات صدر سونیت کشیپ، بڑگاؤں منڈل صدر رویندر رانا، تلہیڑ ی منڈل صدر راہل ویرپور، کلدیپ سینی، راجیش انیجا، رام موہن سینی، اجے گرگ، بلویر سینی، جوگیندر جاٹو، وشال شرما، بلراج ملک وغیرہ سمیت کثیر تعدادمیںکارکنان موجودرہے۔
Comments are closed.