Baseerat Online News Portal

*ابو المحاسن مولانا محمد سجاد بہاری رحمۃ اللہ علیہ پر ممبئی میں ہوگا سیمینار ،قاضی مجاہد الاسلام اکیڈمی ممبئی کے ذمہ داروں نے لیا فیصلہ

 

آج مورخہ 8 فروری 2024ء بروز جمعرات جامعہ عربیہ منھاج السنہ مالونی ملاڈ میں حسب معمول "*قاضی مجاہد الاسلام اکیڈمی ممبئی*” کی سہ ماہی میٹینگ ،اکیڈمی کے صدر حضرت مولانا *حافظ عبد القدوس شاکر حکیمی* صاحب کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں کم و بیش ممبئی و مضافات ممبئی سے 42 علماء کرام شریک ہوئے ، ایجنڈے کے مطابق تلاوت و نعت خوانی سے میٹینگ کا آغاز ہوا جسے جامعہ کے طلبہ نے پیش کیا۔

 

گزشتہ میٹینگ کی کاروائی کوپیش کرتے ہوئے اکیڈمی کے جنرل سیکرٹری *مولانا محمد شمیم اختر ندوی* نے سب سے پہلے اکیڈمی کے رجسٹریشن سے متعلق اب تک کاروائی کو اراکین کے سامنے رکھا اور فاونڈر ممبران اور ارکانِ عاملہ کی فہرست پر تبادلہ خیال کیا ، اتفاق رائے سے 11/ ارکان فاونڈر ممبران کے طور پر اور 21/ افراد ارکان عاملہ کیلئے منتخب کئے گئے ، اس کے بعد میٹینگ کی کاروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے حضرت ابو المحاسن محمد سجاد بہاری رحمۃ اللہ علیہ کی حیات و خدمات ” پر *سیمینار* کئے جانے کے تعلق سے گفت و شنید ہوئی اور پھر طویل غور وفکر و مشاورت کے بعد جولائی کے پہلے ہفتہ میں سیمینار کے انعقاد پر اتفاق رائے سے فیصلہ لیا گیا، *سیمینار میں مقالات پیش کرنے کیلئے کل 41/ مقالہ نگار کا انتخاب عمل میں آیا جن میں 31/ مقالہ نگار ممبئی کے باہر سے اور 10/ مقالہ نگار ممبئی سے منتخب کئے گے ، مقالہ نگاری کیلئے دار العلوم دیوبند ،ندوہ العلماء لکھنؤ ،علیگڑھ مسلم یونیورسٹی ، امارت شرعیہ بہار، آل انڈیا ملی کونسل کے ذمہ داران اور اساتذہ کے علاوہ دوسری مشہور شخصیات کو بھی دعوت دیئے جانے کا فیصلہ کیا گیا* ۔
سیمینار کی تیاری بالخصوص شخصیات سے رابطہ اور مقالات کی تربیت کیلئے 11/ ارکان مامور کئے گئے ۔
دعاء سے پہلے آل انڈیا علماء بورڈ کے قومی صدر حضرت *مولانا نیاز احمد قاسمی* رحمہ اللہ علیہ کے وصال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے جملہ ارکان نے رفع درجات کیئے دعائیں کیں، اس موقع پر بہار دربھنگہ سے تشریف لائے *ڈاکٹر محمد رضوان قاسمی* کا استقبال کیا گیا اور ان کی نئ کتاب "آثار مجاھد” کا رسم اجراء عمل میں آیا ، میٹینگ کے میزبان *مولانا نوشاد احمد صدیقی* نے رسم شکریہ ادا کیا اور جامعہ عربیہ منھاج السنہ مالونی ملاڈ کے بانی و ناظم مفتی *محمد انصار قاسمی* مد ظلہ العالی کی دعاء پر میٹینگ اختتام پذیر ہوئی ۔اس میٹینگ میں خصوصیت کے ساتھ *مولانا نذیر احمد ندوی ،مولانا صدر عالم قاسمی ،مفتی نسیم ندوی، مولانا ذاکر، مولانا عتیق مکی، مفتی مصلح الدین ، مفتی عنایت اللہ ،مفتی حشمت اللہ ،علامہ بنی حسنی، مولانا انصار، ڈاکٹر مولانا مصطفی ،مولانا وصی احمد ،مولانا عبیداللہ ،مولانا نعیم الدین صدیقی ،مولانا عبد السلام خان، مولانا زین الحق ،مفتی شہاب الدین ،مولانا خورشید ، قاری نصیرالدین ،مولانا عاقب بدر،مولانا نذیر الاسلام، مولانا کلیم الدین ،قاری عبد العلیم،قاری شاکر سلیم،مولانا عبد الرحیم، مولانا شمشیر قاسمی ،مولانا رستم عادل،مولانا اِبراھیم ،مولانا مقصود عالم،مولانا اسلم حسین* وغیرھم شریک تھے

*عنایت اللہ خورشید قاسمی* (ناظم نشر واشاعت قاض مجاھد الاسلام اکیڈمی ممبئی)

Comments are closed.