شمبھو بارڈ پہنچ کر بھگت سنگھ ورما نے کی کسانوں کی حمایت

دیوبند،16؍ فروری(سمیر چودھری؍بی این ایس)
بھارتیہ کسان یونین ورما کے قومی صدر بھگت سنگھ ورما آج کسانوں اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ شمبھو بارڈر پہنچے اور احتجاج کرنے والے کسانوں کی حمایت کرتے ہوئے کسانوں کے ساتھ کئے جارہے حکومت کے سلوک کی سخت مذمت کرتے ہوئے کسان کے تئیں مرکزی حکومت کی پالیسی کی سخت مخالفت کی۔بھگت سنگھ ورما نے کہا کہ مرکزی حکومت کسانوں کو ایم ایس پی کی ضمانت دے۔ انہوں نے منریگا اسکیم کو براہ راست کاشتکاری سے جوڑنے اور کسانوں کو کاشتکاری کے لیے مزدور فراہم کرنے کی مانگ کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی آرڈیننس 2020 کو واپس لیا جائے اور گنیّ کے کاشتکاروں کو 600 روپے فی کوئنٹل گنیّ کا ریٹ دیا جائے اور گنے کی ادائیگی 14 دن کے اندر کی جائے۔ انہوں نے 58؍ سال کی عمر کے کسانوں کو دس ہزار روپے پنشن اور مرنے والے کسانوں کو 15؍ لاکھ روپے کا معاوضہ اور وزیر مملکت برائے داخلہ ٹینی کو کابینہ سے برخاست کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس دوران حافظ مرتضیٰ تیاگی نے بھی خطاب کیا۔اس دوران بڑی تعداد میں کسان موجودرہے۔
Comments are closed.