شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی کے ساتھ زیادتی کا الزام

جونپور / کھیتا سرائے(اشرف شیرازی)
مقامی تھانہ حلقہ کے ایک گاؤں کی لڑکی نے الزام لگایا ہے کہ حاملہ ہو جانے پر محبوب شادی سے انکار کر رہا ہے، متاثرہ کا کہنا ہے کہ مقامی تھانے میں شکایت کے باوجود بھی کوئی کاروائی نا ہونے پر جمعہ کے روز ایس پی ڈاکٹر اجے پال شرما سے انصاف کی گہار لگائی ہے.
اطلاع کے مطابق تھانہ حلقہ کی رہنے والی لڑکی جوکہ اسی تھانہ حلقہ کے دوسرے گاؤں میں اپنی پھوپھو کے گھر پر رہ رہی تھی، اسی بیچ اسی گاؤں کے رہنے والے ایک لڑکے سے عشق ہو گیا، اسی بیچ ملزم شخص نے شادی کا جھانسہ دیکر ناجائز تعلقات قائم کیا، لڑکی کے حاملہ ہو جانے کے بعد عاشق نے دوسرے کا بچہ ہونے کی بات کہ کر شادی سے انکار کر دیا اور اسقاط حمل کرانے پر زور دینے لگا، جمعہ کے روز یہ واقعہ ایس پی دربار پہنچا، جہاں ایس پی ڈاکٹر اجے پال شرما نے متاثرہ لڑکی کی پوری بات سن کر لڑکی کو انصاف دلانے کا یقین دلایا، مقامی پولیس کے ذریعہ دونوں فریق کو بلایا گیا، دونوں فریق کی بات سننے کے بعد تھانہ انچارج نے جانچ کے بعد کاروائی کا بھروسہ دلایا ، انچارج انسپیکٹر دپیندر سنگھ نے کہا کہ کیس کی تحقیقات سی ڈی آر سے کی جا رہی ہے، الزام سچ ثابت ہونے کی صورت میں ملزم شخص پر ضروری کاروائی کی جائے گی۔
Comments are closed.