Baseerat Online News Portal

ضلع سپول کے گھورن پنچایت میں ہولناک آتشزدگی دوسوسے زائد گھر جل کر راکھ   راحت رسانی کےلیےسوپول پہنچی امارت شرعیہ پٹنہ کی ٹیم

 

 

(8/مارچ _سپول )

جیسے ہی اس بھیانک آتشزدگی کی اطلاع امارت شرعیہ کو ہوئی حضرت قائم مقام ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ پھلواری شریف پٹنہ نے حضرت امیر شریعت صاحب دامت برکاتہم سے مشورہ کیا حضرت امیر کے مشورے کی روشنی میں قائم مقام ناظم صاحب نے وہاں کیلیے فوری طورپرایک ثیم تشکیل دی، جس میں پٹنہ ہائی کورٹ کےوکلاء ، جناب مولانا احمد حسین مدنی صاحب معاون ناظم امارت شرعیہ ،مقامی قاضی شریعت ، ضلع سوپول اور بلاک کے امارت شرعیہ کے ذمہ داران ہیں ،

 

چنانچہ امارت شرعیہ بہاراڈیشہ وجھارکھنڈ پھلواری شریف پٹنہ کی ٹیم حضرت امیر شریعت مولانا سید احمد ولی فیصل رحمانی صاحب مد ظلہ کی ہدایت پرجناب مولانا احمد حسین قاسمی مدنی معاون ناظم امارت شرعیہ کی قیادت میں ضلع سپول کے گھورن پنچایت پہنچی؛ جہاں گزشتہ 5/ مارچ 2024 کو آتشزدگی کا ہولناک واقعہ پیش آیا، جس کے سبب 200 سے زائد مکانات کل ساز و سامان سمیت جل کر چندگھنٹوں میں خاکستر ہو گئے ۔

امارت شرعیہ کے اس وفد نے آج سپول شہر کی مختلف جامع مسجدوں میں عام مسلمانوں کو ان متاثرین کی امداد اور بازآباد کاری کی جانب متوجہ کیا ،جو آج کھلے آسمان کے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، الحمدللہ لوگوں نے امارت شرعیہ کی اس آواز پر لبیک کہتےہوئے ان متاثرہ خاندانوں کی باز آبادکاری کی کوشش شروع کر دی ہے ۔

دوسری طرف امارت شرعیہ کے وفد نے تنظیم امارت شرعیہ ضلع سپول تنظیم امارت شرعیہ کے سکریٹری جناب محمد جمال الدین صاحب ،جوائنٹ سکریٹری مفتی محمد نہال ندوی و مفتی محمد ضیاءالدین قاسمی اور ضلع سپول کے قاضی شریعت جناب مولانا محمد ابوالقاسم ودیگرذمہ داران کی معیت میں سپول کے ایس ڈی او سے متاثرین کی راحت رسانی کی بابت ان کی آفس میں ملاقات کی اور اس موقع پر سرکاری امداد اور بنیادی راحت رسانی کو یقینی بنانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا، قائد وفدجناب مولانا احمد حسین قاسمی مدنی نے محترم ایس ڈی او سے ایسے حالات میں حکومتی سطح پر ملنے والی امداد کو یقینی بنانے سے متعلق تفصیلی گفتگو کی؛ جس پر انہوں نے جلد از جلد عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی ہے، آخر میں انہوں نے امارت شرعیہ کے وفد کا اس آمد پر شکریہ ادا کیا ۔

واضح رہے کہ امارت شرعیہ کی مرکزی و مقامی ٹیم نےجائے حادثہ پر پہنچ کر پوری بستی کا جائزہ لیا؛پھر لوگوں کو تسلی کے کلمات کہے، مصیبت کی اس گھڑی میں رجوع الی اللہ کا پیغام سنایا اور صبر کی تلقین کی اور حتی الوسع امداد اور بعض آباد کاری کی یقین دہانی کرائی ،امارت شرعیہ کے قائم مقام ناظم جناب مولانا محمد شبلی القاسمی صاحب اس دوران وفد سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

ذہن نشیں رہے کہ پہلے مرحلے کی ٹیم کی قیادت مولانا احمد حسین صاحب مدنی معاون ناظم امارت شرعیہ کررہےہیں جبکہ دوسرے مرحلہ کی قیادت مولانا مفتی محمّد سہراب ندوی صاحب کریں گے ،

آج کےاس وفد میں امارت شرعیہ مرکزی دفتر سے محترم معاون ناظم کے علاوہ جناب مولانا محمدمزمل حسین قاسمی اور جناب مولانا رئیس اعظم مبلغین امارت شرعیہ ، امارت شرعیہ کی جانب سے اس حادثہ کا قانونی جائزہ لےکر سرکاری امداد کو کے لیے پٹنہ ہائی کورٹ کے دو وکیل جناب طارق ایڈوکیٹ اور جناب ندیم ایڈوکیٹ شامل وفدتھے، سوپول کے قاضی شریعت جناب مولانا محمد ابوالقاسم رحمانی، مولانا سلیم ندوی، مفتی محمد ضیاء الدین قاسمی، حافظ نسیم اقبال ڈائریکٹر متھلا ہاسپیٹل سوپول، مکھیا ابو نصر، تنظیم امارت شرعیہ کے مقامی ذمہ داران جناب مولانا سراج صاحب اور قاری نجم الدین وغیرہم علاوہ دیگر سماجی کارکنان بھی موجود تھے ۔

اسی طرح راحت رسانی اور ریلیف کے کاموں کومزید منظم کرنے کے لیےکل مورخہ 9/مارچ کو ضلع سپول کے تمام بلاکوں کے صدر و سکریٹری حضرات کو نورانی مسجد عید گاہ محلہ میں مدعو کیا گیا ہے ؛تاکہ ریلیف اور راحت رسانی کے تمام کاموں کو منظم طور پر انجام دیاجا سکے۔

Comments are closed.