جو این جی اوز خدمات کے کاموں میں شرکت کرنا چاہے گی ،جماعت اسلامی ہند اپنا سروے انہیں فراہم کرے گی: عبد العظیم رحمانی

 

جماعت اسلامی ہند نے کی گوونڈی کے آگ متاثرین کی امداد ، مستحقین میں ڈرم ، گیس چولہے اور کوکر کی کی تقسیم

ممبئی (نمائندہ خصوصی) گوونڈی میں موجود اندرا نگر علاقے میں پچھلے ماہ شورٹ کرکٹ کے سبب بھیانک آگ لگ جانے کے سبب انسانی زندگی بے حد متاثر ہو گئی تھی ۔ لوگوں کے مکمل طور پر گھر جل گئے تھے اور انتہائی مشکل حالات سے وہ گزر رہے تھے۔ جماعت اسلامی ہند اور ایس آئی او کے کارکنان نے متاثر علاقے کا پورا سروے کرکے ضرورت مند افراد تک پہنچنے کی کوشش کی۔ اور 8 مارچ 2024 کو، جماعت اسلامی ہند گوونڈی اور اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا SIO گوونڈی یونٹ نے اندرا،آدرش نگر گوونڈی ویسٹ کے آگ سے متاثرہ خاندانوں کو امدادی سامان فراہم کرنے کے لیے فوری کوشش کی۔ اس تعاون کے نتیجے میں متاثرہ گھرانوں کی فوری ضروریات کو دور کرنے کے لیے 34 گیس چولہے، 48 پانی ڈرم 250لیٹر اور 5لیٹر کے کوکر کی تقسیم ہوئی۔ محتاط منصوبہ بندی، تفصیلی ، مستند سروے اور کمیونٹی کی شمولیت کے ذریعے، منتظمین نے ضروری اشیاء کی موثر تقسیم کو یقینی بنایا،۔ ہم نے اپنا سروے مختلف این جی اوز کو تعاون کے لیے فراہم کیا اور وہ بھی ریلیف کے کاموں میں ہاتھ بٹاتے ہیں ۔رمضان المبارک کے دوران انھیں ضروری سامان راشن کٹ کی فراہمی کی کوشش جاری ہے ۔ اہلِ خیر حضرات سے گزارش ہے کہ مالی اور جسمانی طور پر لوگوں کی ضرورت درکار ہے۔اس اہم کاز میں اپنا ہر طریقے سے تعاون کر نے کی کوشش کیجئے ۔

Comments are closed.