انڈیا زکوۃ نے زکوٰۃ کے تمام سوالات کے لیے اپنی سالانہ ہیلپ لائن کا آغاز کیا

 

انڈیا زکوۃ ہیلپ لائن پر کال کریں اور اسلامی اسکالرز سے زکوۃ سے متعلق جواب حاصل کریں!

ممبئی (پریس ریلیز)

الحمدللہ، رمضان کا مبارک مہینہ چل رہا ہے۔ یہ وہ وقت ہے جب ہم میں سے بہت سے لوگ اپنی سالانہ زکوٰۃ ادا کرتے ہیں۔ تاہم لوگوں کے ذہنوں میں زکوۃ سے متعلق بہت سارے سوالات اور مسائل رہتے ہیں۔ زکوۃ کس طرح ادا کی جائے کیسے ادا کی دی جائے اور زکوۃ کا حساب کیسے کیا جائے وغیرہ جیسے سوالات لوگوں کے کے لیے پریشانی کا باعث بنتے ہیں۔

 

ان ضروریات کو سمجھتے ہوئے، انڈیا زکوۃ ڈاٹ کام نے ہر سال کی طرح امسال بھی زکوۃ ہیلپ لائن شروع کی ہے۔ اس ہیلپ لائن پر تجربہ کار علماء کرام، مفتیان اور اسلامک اسکالرز زکوۃ کے متعلق تمام طرح کے سوالات کے جوابات دیں گے۔ یہ انڈیا زکوٰۃ ڈاٹ کام کی طرف سے ایک مفت خدمت ہے۔

 

اس ہیلپ لائن پر بات کرنے کے لیے 666 333 50 022 پر ہندوستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے سے شام 4 بجے کے درمیان، رمضان کے اس مہینے میں کسی بھی دن کال کریں، اور زکوٰۃ سے متعلق اپنے تمام سوالات کے جوابات حاصل کریں۔

 

ہیلپ لائن پر دستیاب علماء کے پینل میں مندرجہ ذیل لوگ شامل ہیں:

✅ مفتی اذعان اقبال نعیمی، دارالعلوم فیضان مصطفیٰ (بارہمولہ)

✅ مولانا محمد مصطفیٰ مدنی، دارالقرآن شاہین (لکھنؤ)

✅ مولانا قاضی خطیب عالم مصباحی، دارالعلوم وارثیہ (لکھنؤ)

✅ مفتی حسن شبیر کچبہ، دارالعلوم گودھرا (گودھرا)

✅ مفتی رفیق احمد کولاری ہداوی، شمس العلماء عربک کالج تھودر (دکھن کنڑ)۔

✅ ڈاکٹر مفتی محمد علی ندوی، دارالعلوم ندوۃ العلماء (لکھنؤ)

✅ مفتی عبدالباسط قاسمی، مدرسہ عربیہ قرآنیہ (اٹاوہ)

✅ علامہ ارشد علی جیلانی، الاخلاص فاؤنڈیشن (احمد آباد)

✅ مفتی محمد عرفان عالم مظاہری، دارالعلوم حمیدیہ (کولکتہ)

 

الاخلاص فاؤنڈیشن، احمد آباد سے علامہ ارشد علی جیلانی، جو انڈیا زکوٰۃ ڈاٹ کام کی ایڈوائزری کونسل میں بھی ہیں، نے کہا کہ "انڈیا زکوۃ، زکوٰۃ کی وصولی اور تقسیم کے سلسلے میں ایک انقلابی قدم ہے۔ ضرورت مند کی جگہ کا انتخاب کرنے کے ساتھ ساتھ وہ کس ایپلیکیشن میں عطیہ کرنا چاہتا ہے اس کا اختیار اسے ملتا ہے۔ سالانہ زکوٰۃ ہیلپ لائن انڈیا زکوۃ کی طرف سے ایک بہترین سروس ہے کیونکہ یہ اسلامی علماء کے ذریعے زکوٰۃ سے متعلق سوالات کرنے والوں کی بے حد مدد کرتی ہے۔ ”

 

افتخار بیدکر، پروجیکٹ ہیڈ – انڈیا زکات، نے کہا کہ "اے ایم پی کے ذریعہ کئے گئے زکوٰۃ سروے میں، ہم نے پایا کہ کمیونٹی کی اکثریت زکوٰۃ کے تصور سے بالکل واضح نہیں تھی۔ دوسری بات، وہ ایک ہی خاندان یا افراد کو زکوٰۃ دیتے رہتے ہیں۔ یہ جانچنے کی زحمت کے بغیر کہ کیا ان کی زکوٰۃ ان کی زندگیوں میں اثر ڈال رہی ہے۔ اس طرح ہم نے یہ ہیلپ لائن 2022 میں متعارف کرائی اور ہزاروں افراد نے زکوٰۃ پر علماء پینل کو کال کر کے فائدہ اٹھایا۔”

 

یہ زکوۃ ہیلپ لائن آپ کو صحیح معلومات کے ساتھ اپنی زکوٰۃ ادا کرکے دین اور دنیا کے فیوض و برکات حاصل کرنے میں مدد کرے گی ۔

 

واضح ہو کے انڈیا زکوۃ ڈاٹ کام ملک کا زکوۃ پر مبنی پہلا اور واحد کراؤڈ فنڈنگ پلیٹ فارم ہے۔ جس کے ذریعے زکوۃ دینے والے اور زکوۃ لینے والوں کو ایک پلیٹ فارم پر جوڑا جاتا ہے۔

Comments are closed.