یو ایس ایڈ کے اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر برائے عالمی صحت ڈاکٹر اتل گواندے کادورہ ہندوستان

نئی دہلی (پریس ریلیز) یوایس ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ (یو ایس ایڈ) کے اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر برائے عالمی صحت ڈاکٹر اتل گواندے ہند امریکہ صحت شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے مارچ 19 تا 22 ہندوستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر گواندے صحت کے چیلنجوں کے عالمی حل کے لیے ہندوستان کے ساتھ شراکت داری کے لیے امریکہ کے عزم کو اجاگر کرنے کے لیے نئی دہلی اور مدھیہ پردیش میں دیواس اور اندور کا دورہ کریں گے جہاں وہ سرکاری حکام، صحت کی دیکھ بھال کے پیشہ ور افراد، ماہرین تعلیم، سول سوسائٹی اور کاروباری رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔
گزشتہ 70 سالوں میں امریکہ اور بھارت کے درمیان ترقیاتی تعاون تبدیلی کا باعث رہا ہے، جس نے امریکہ اور بھارت دونوں کو مضبوط کیا ہے جسکے نتیجے میں دنیا کو محفوظ اور زیادہ خوشحال بنایا گیا ہے۔ آج، امریکہ اور ہندوستان مشترکہ عالمی صحت اور ترقی کی ترجیحات کو آگے بڑھانے اور انہیں حاصل کرنے کے لیے شراکت داری کر رہے ہیں۔ دنیا کی دو بڑی معیشتوں اور ٹیکنالوجی اور اختراع کے مراکز کے طور پر امریکہ اور ہندوستان صحت کی دیکھ بھال کے ماڈلز اور اعلیٰ اثر والی ایجادات کی جانچ اور رہنمائی کیلیے شراکت دار ہیں تاکہ صحت کے پیچیدہ چیلنجوں کو حل کیا جا سکے جنہیں نہ صرف ہندوستان میں بلکہ دنیا بھر میں بڑے پیمانہ پر بڑھایا اور دہرایا جا سکتا ہے۔
اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر گواندے کا دورہ دنیا کے کچھ مشکل ترین ترقیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ہندوستان کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے امریکہ کے عزم کو تقویت دے گا۔ ان چیلنجوں میں صحت کے عالمی اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لانا، عالمی صحت کی حفاظت کو مضبوط بنانے کے لیے بنیادی صحت کے نظام کو تقویت دینا، اور سب سے زیادہ منصفانہ اور موثر ردعمل کی تشکیل کے لیے کمیونٹیز کے ساتھ براہ راست کام کرنا شامل ہیں۔
Comments are closed.