ذمہ داری کے ساتھ صحافت کرنے والے شخص کو ہی صحافی کہا جائے: رضوان منیر

صحافت بھی ایک طرح کی سماجی خدمت ہے: احمد سعید
بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)آج کے دور میں صحافت کرنا بہت مشکل ہوتا جا رہا ہے کیونکہ صحافیوں پر طرح طرح کے دباؤ ڈالے جاتے ہیں لیکن صحافی خوف اور دباؤ کو برداشت کرتے ہیں اور ذمہ داری کے ساتھ صحافت کرتے ہیں۔ مذکورہ خیالات کا اظہار آل انڈیاپریس جرنلسٹ
ایسوسی ایشن کی فتح پور یونٹ کی جانب سے منعقدہ احمد ایجوکیشنل اکیڈمی ہال فتح پور میں منعقدہ شناختی کارڈ تقسیم پروگرام کی صدارت کررہے فتحپور یونٹ کے صدر رضوان منیر نے کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ذمہ داری کے ساتھ صحافت کرنے والے شخص کو ہی صحافی کہنا چاہئے۔ صحافی بغیر تنخواہ اور بغیر سہولیات کے صحافت کی ذمہ داری انجام دے رہے ہیں۔ پروگرام کی نظامت کررہے نوجوان صحافی احمد سعید نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحافت بھی ایک طرح کی سماجی خدمت ہے۔ صحافت کی وجہ سے بہت سے غریب اور کمزور لوگوں کو انصاف ملتا ہے، معاشرے میں صحافی نہ ہوں تو غریب، کمزور اور لاچار لوگوں کی آواز اٹھانے والا کوئی نظرنہیں آتا۔ آخر میں شناختی کارڈ تقسیم پروگرام میں آل انڈین جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی فتح پور یونٹ کے صدر رضوان منیر نے کے ذریعے تنظیم کے عہدیداران اور ممبران محمد عقیق عرف پپو، محمد اشتیاق، احمد سعید، کلیم نعیمی، فہیم صدیقی، ابرار خان، حیات الرحمن، سید خالد محمود، اروند کمار موریا،جاوید اختر وغیرہ کو شناختی کارڈ تقسیم کیے گئے۔
Comments are closed.