آٹھ سالہ معصوم بچے محمد حماد نے رکھا پہلا روزہ

دیوبند،18؍مارچ(سمیر چودھری؍بی این ایس)
ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم زکریا دیوبند کے کارکن قاری محمد فرخ عظیم کے آٹھ سالہ بیٹے محمد حماد نے پہلا روزہ رکھ کر دن بھر اللہ تعالیٰ کی عبادت کی۔بچہ کے اس دینی جذبہ پر اہل خانہ نے مسرت کااظہار کرتے ہوئے بچے کو اپنی نیک دعاؤں سے نوازتے ہوئے اسے روشن مستقبل کی دعائیں دیں ۔معصوم بچہ محمد حماد کے داد اور جمعیۃ علماء ہند دیوبند یونٹ کے صدر حاجی محمد یاسین نے بچہ کے پہلا روزہ رکھنے پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے اسے اپنی خصوصی دعائیں دی اور روزہ کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں بچپن سے ہی اپنے بچوں کے اندر نماز روزہ کے تئیں رغبت پیدا کرنی چاہئے۔جو بچے بچپن سے دینی روش اختیا ر کرتے ہوئے وہ ساری زندگی ان کے کام آتی ہے، ہمیں بچوں کی اچھی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ ان اندر نماز روزہ اور دیگر دینی امور کے تئیں محبت و رغبت پیداکرنی چاہئے۔
Comments are closed.