طلباء مستقل اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے رہیں اور ترقّی کی راہ پر گامزن ہوتے رہیں : محمد ادریس یوسف

شیواجی نگر اردو 1 میں آٹھویں کے طلباء کے لئے الوداعی تقریب اور تقسیمِ انعامات
گوونڈی، 19 مارچ : شیواجی نگر ایم پی ایس اردو اسکول نمبر 1 میں ہر سال کی طرح اس سال بھی ہشتم جماعت کے لیے الوداعی تقریب اور حوصلا افزائی کے لیے تقسیمِ انعامات کا اہتمام کیا گیا ـ تلاوت کلام یوسف ویس نے اور نعت پاک کا نذرانہ انصاری افسانہ نے پیش کیا ـ آج تقسیمِ انعامات کی تقریب ہوئی اور ایک عشرہ قبل الوداعی تقریب منعقد ہوئی تھی جس میں ہفتم اور ہشتم جماعت کے طلبا و طالبات ترنم عثمان، نزہت شیخ، معین منیر ، ارباز بسم اللّٰہ و دیگر نے تقریریں پیش کی تھیں ـ طلباء نے مختلف سرگرمیاں انجام دیں۔ کچھ طلباء نے الوداعی اشعار پڑھے ۔ عبید الرحمٰن ہشتم جماعت کے کلاس ٹیچر نے تقریب کے مقاصد بیان کیے تھے ۔ بعد ازاں اپنی گفتگو میں کہا تھا کہا کہ الوداعی تقریب ملازمین کی ہوسکتی ہے طلبا کی قطعاً نہیں ہوسکتی ـ اپنی زندگی کو سعی و جہد کے لحاظ سے نفع بخش بنانے کی کوشش کرتےرہیں ۔محمد اعجاز یونس کو تقریب کا صدر چنا گیا تھا ۔ اپنے صدارتی خطاب میں موصوف نے تعلیم و تربیت کے حوالے سے اظہار خیال کیا اور مستقبل میں بھی طلباء اعلیٰ کارکردگیاں انجام دیتے رہیں اس بات پر زور دیاـ انعامات کی تقسیم کے دوران ادریس یوسف (صبح سیشن کے انچارج) نے کہا کہ اسکول کا آخری دن یوم احتساب ہوتا ہے۔ لہٰذا ہم اپنا حساب لیں اور سختی سے جائزہ لیں کہ ہم نے تعلیم و ترقی کے میدان میں معیارات کی حصولی کی ہے یا نہیں ۔ بعد ازاں ہشتم جماعت کے چنندہ طلبا و طالبات کو مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی سرانجام دینے کے لیے بطور انعام ٹرافیز سے نوازا گیا۔ ارباز بسم اللّٰہ ، پیکر رضا، یوسف ویس،زینب خان کو انعامات سے نوازا گیا ۔ اسکول کی بہترین طالبِ علم کے بطور ترنّم عثمان خان کو ٹرافی سے نوازا گیاـ رسم شکریہ سینئر معلّم عمران شیخ نے ادا کیے بچوں کو ڈھیروں دعائیں دیں اور اپنے خیالات کا بھی اظہار کیا ۔ نظامت کے فرائض ہشتم الف کی طالبِہ ترنّم عثمان خان نے بہ حسن و خوبی انجام دیے ـ
Comments are closed.