اردو معاون مترجم کے کامیاب نمائندہ ارکان کی ایم ایل سی قمر عالم سے ملاقات ، فائنل لسٹ جاری کروانے کے لئے وزیر اعلی کی فوری پیش قدمی کی مانگ

جالے( محمد رفیع ساگر /بی این ایس)اس میں کوئی شک نہیں کہ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے صوبہ کو ترقی دے کر تاریخ رقم کی ہے، ایک طرف جہاں گاؤں دیہات تک بجلی، سڑک، پانی پہونچایا ہے وہیں دوسری طرف لاکھوں بےروزگارنوجوانوں کو نوکری دے کر یہ ثابت کر دیا کہ وزیر اعلی غریبی اور بیروزگاری کا ہر ممکن خاتمہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے اردو زبان سے محبت رکھنے والے لوگوں کو بھی مایوس نہیں کیا اور امید قوی ہے کہ آئندہ بھی وہ سب کا ساتھ اور سب کا وکاس کے نعرے کو عملی جامہ پہناتے رہیں گے۔ سر دست وزیر اعلی نتیش کمار سے ایک درخواست ہے کہ اردو معاون مترجم کے امیدوار در در بھٹکنے پر مجبور ہے، یہ بحالی 2019 کی ہے، کونسلنگ کے تین تین مراحل مکمل کر لیے گیے لیکن اب بھی فائنل میرٹ لسٹ کا انتظار ہے۔
نتیش کمار کی توجہ مبذول کرانے کے مقصد سے کامیاب اردو معاون مترجم کے 10 افراد پر مشتمل ایک ٹیم نے جے۔ڈی۔یو ایم ایل سی قمرعالم سے ان کے رہائش گاہ پر ملاقات کی اوران کے ذریعہ اپنی بات وزیر اعلیٰ تک رکھی کہ جتنی جلد ممکن ہو فائنل میرٹ لسٹ جاری کیا جائے۔
ایک طرف جہاں بہار میں نوکری کی بہار ہے، لاکھوں لوگ نہ صرف بہار کے باشندگان بلکہ دوسرے صوبے کے بے روزگار کو نوکری مل رہی ہے تو وہیں دوسری طرف اردو معاون مترجم کی بحالی معلق ہے اور اس کے امیدوار ہر دن نئ صبح کے منتظر ہیں۔
ایم ایل سی قمر عالم نے یہ یقین دلایا کہ وہ متعلقہ افسران سے بات کریں گےاور بحالی میں کیوں تاخیر ہو رہی ہے؟ اس کے اسباب و حل تلاش کریں گے۔ انہوں نے اس سلسلے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
وفد میں شامل بالخصوص مولانا ارشد رضا، نفیس انجم، توحید، ندیم، عدنان، آفتاب، ظفر، حمد، مولانا جابر حسین مصباحی سمیت دیگر شرکاء نے ایم ایل سی کا شکریہ ادا کیا۔
Comments are closed.