کا لی کٹ مرکز شریعت کالج کے سالانہ نتائج کا اعلان

معیاری تعلیم کی بہتری ہمارا نصب العین :سی فیضی
کالی کٹ (عبدالکریم امجدی )
جنوبی ہند کالی کٹ میں ملک کی عظیم الشان دینی وعصری اسلامی یونیورسٹی جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ کے تعلیمی سال 2023-24کے سالانہ نتائج کااعلان آج یہاں جامعہ کے چانسلر مولانا سی محمد عبدالرحمن فیضی نے جاری ایک پریس نوٹ میں کیا ۔انہوں نے بتایا کہ اس بار بشمول نیپال ملک کی مختلف ۱۵؍ریاستوں کے کل ۱۲۲۸؍طلبا نے سالانہ امتحان میں شرکت کی ۔سالانہ نتائج میں ۹۷%طلبہ کامیاب ہوئے ۔جامعہ کے مختلف شعبہ جات تخصص فی الفقہ ،کلیہ اصول الدین تفسیر ،کلیہ اصول الدین حدیث،کلیہ الشریعت ،کلیہ لغۃ العربیہ ،کلیہ الدراسۃ علم النفس ،کلیہ الدراسۃ علم الادارۃ،کلیۃ دارسۃ علیا میںاول پوزیشن حاصل کرنے والے محمد رشد،مفید ،محمد صالح ،محمد فواز،محمد سفیان ،عبید اللہ ،محمد فاضل ،محمد مرشد ہیں جبکہ سیکنڈ پوزیشن حاصل کرنے والے احمد سعید ،محمد نظام الدین ،محمد صفوان،حفیظ الرحمن ،اویس خان ،محمد رفیق ،محمد راحل،حشام ہیں اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے محمد منصور ،تسلیم،بدرالدین ،محمد ظہیر الدین ،صغیر انصاری ،محمد شریف ،ابو بکر صدیق ،محمد جنید ہیں ۔ اس موقع پر جامعہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر حسین ثقافی ، شعبہ فقہ کے صدرمولانا جلیل ثقافی نے کامیاب بچوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ مرکز الثقافۃ کی معیاری تعلیم کا انداز ہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ملک کی کئی اہم سینٹرل یونیورسٹیز اور بیرون ممالک جیسے کہ جامعہ ازمصر،جامعہ زیتونہ تونیشیا،یونیورسٹی آف اسلامک سائنس ملیشیا،القاسمیہ یونیورسٹی شارجہ ،استنبول اسکودار ترکی وغیرہ سے تعلیمی معادلہ حاصل ہے ۔ شیخ ابوبکر احمد کی سرپرستی میںیہاں کے طلبہ کو ہنر سازی ،کسب معاش،بدیشی لنگویج ،کمپیوٹر ،دعوت اورشاد اور تنظیم سازی اور تحریکی امور کی بہترین ٹریننگ فرہم کی جاتی ہے ۔ابتک جامعہ سے ۱۳؍ہزار سے زائد ثقافی علما فارغ ہوکر ملک وبیرون ممالک میں اہم خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ علاوہ ازیں سینکڑوں طلبہ عر ب ممالک کی اہم یونیرسٹیز میں اعلی دینی وعصری علوم وفنون حاصل کررہے ہیں ۔جس سے ملک وملت کی تعمیر سازی اور اقلیتی تعلیمی پسماندگی کے خاتمہ میں اہم رول اداکررہا ہے ۔

Comments are closed.