بینی پٹی انومنڈل کا پورا علاقہ رہا تاریک، بجلی ڈپارٹمنٹ کی ناکامی کا کھلا راز: محمد وجہ القمر

 

مدھوبنی/بینی پٹی(عنایت اللہ ندوی) بینی پٹی انومنڈل کے پورا علاقہ بجلی کے نہ ہونے کی وجہ سے رات تین بجے سے لیکر لگاتار تاریکی میں ڈوبا رہا۔ عوام لگاتار ڈپارٹمنٹ سے رابطہ کرنے کی کوشش کرتی رہی لیکن وہاں سے کسی طرح کا کوئی جواب نہیں مل سکا اور نہ ہی کوئی میسیج دیا گیا۔ رات تیز ہوا اور ہلکی رم جھم نے بجلی ڈپارٹمنٹ کی پول کھول کر رکھ دی اور ساری عوام بجلی کے انتظار میں دن بھر اپنے کام کاج کو ٹھپ کرکے لاکھوں کا نقصان اٹھاتی رہی۔ سوال یہ ہے کہ بجلی ڈپارٹمنٹ عوام سے اونے پونے بجلی بل وصول کرکے کیا کرتا ہے کہ بجلی کے تار اور پول ہلکی تیز ہوا اور ہلکی بارش میں ہی ان کا پول کھل جاتا ہے۔ واضح ہو کہ افسران کے پاس کوئی جواب نہیں رہتا سوائے اس کے کہ بجلی آجائے گی۔ ابھی تو گرمی بھی شروع نہیں ہوئی ہے معلوم نہیں گرمی کے سیزن میں کیا ہوگا یہ سراسر ڈپارٹمنٹ کی من مانی لگتی ہے۔ یہ ساری باتیں سماجی کارکن محمد وجہ القمر ساکن سہرول صدر چراغ ویلفیئر فاؤنڈیشن نے کی ہے۔

Comments are closed.