بڑی خبر : دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال گرفتار

 

نئی دہلی: 21 مارچ (بی این ایس) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے عہدیداروں نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال کو جمعرات کی رات تقریباً نو بجے گرفتار کرلیا ہے۔ یہ گرفتاری شراب معاملے میں ہوئی ہے، اب تک ای ڈی کے افسران نے کیجریوال کو اس معاملے میں تحقیقات کے لیے حاضر ہونے کے لیے 9 بار سمن جاری کیے تھے، لیکن وہ حاضر نہیں ہوئے۔ معلوم ہوا ہے کہ ای ڈی حکام نے اس معاملے میں اب تک عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر، سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا، بی آر ایس کی رکن کونسل کویتا اور دیگر کو گرفتار کیا ہے۔

Comments are closed.