وزیر اعلیٰ شندے کا ’ میرا اسکول خوبصورت اسکول پروجیکٹ‘

آل انڈیا میمن جماعت فیڈریشن جلگائوں شہر میونسپل کارپوریشن اردو اسکول پورے تعلقہ میں نمبر ون
ممبئی: ۲۲؍مارچ(نمائندہ خصوصی) آل انڈیا میمن جماعت فیڈریشن جلگائوں شہر میونسپل کارپوریشن پرائمری اردو اسکول نمبر ۱۱ جلگائوں وزیر اعلیٰ مہاراشٹر ایک ناتھ شندے کی مہم ’میرا اسکول ، خوبصورت اسکول پروجیکٹ‘ میں پورے جلگائوں تعلقہ میں پہلے نمبر پر آیا ہے۔ میمن جماعت فیڈریشن کا اسکول نمبر ۱۱ ’’میرا اسکول خوبصورت اسکول ‘‘کے تحت صرف اس لیے نمبر ون پر نہیں آیا ہے کہ وہ خوبصورت بنایا گیا ہے، اس کی عمارت دیدہ زیب ہے ، دیواریں تزئین وآرائش سے مزین ہے، بلکہ اس اسکول نمبر ۱۱ میں فیڈریشن کے زیراہتمام تمام بنیادوں سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں، بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلانے کےلیے ماہر اساتذہ کی خدمات لی جارہی ہیں۔ اسکول میں فی الحال ۸۰۰ بچے زیر تعلیم ہیں جنہیں کمپیوٹر روم، لائبریری، گارڈن، کھیلنے کےلیے وسیع میدان، فلٹر واٹر اور بہترین یونیفارم دیا جارہا ہے۔ بتادیں کہ جب اس اسکول کو آل انڈیا میمن جماعت فیڈریشن نے حاصل کیا تھا تو اس وقت وہ انتہائی خستہ حالت کی شکار تھی لیکن فیڈریشن نے اپنے زیر نگرانی لینے کے بعد اس میں تمام چیزیں فراہم کیں اور یہی وجہ ہے کہ آج وہ جلگائوں تعلقہ میں نمبر ون پر آگیا ہے۔

Comments are closed.