Baseerat Online News Portal

حج کمیٹی آف انڈیا نے حاجیوں کو دی سہولت زین العابدین قاسمی (جامعہ قاسمیہ اشرف العلوم، نواب گنج، علی آباد ضلع بہرائچ

حج کمیمیٹی کی طرف سے حاجیوں کو فلائٹ کی تاریخ سے دو دن پہلے رپورٹنگ کے لیے حج ہاؤس بلایا جاتا تھا، مگر اب حج کمیٹی نے اپنی ویب سائٹ پر رپورٹنگ کے لیے آن لائن فلائٹ بکنگ کی سہولت دے دی ہے۔

اب دو دن پہلے رپورٹنگ کروانے کے لیے حج ہاؤس جانے کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ اپنے یہاں سے ہی دو دن پہلے آنلائن بکنگ کروا سکتے ہیں۔

آنلائن بکنگ کروانے کے بعد 24 گھنٹے پہلے بلکہ آٹھ دس گھنٹے پہلے بھی پہنچ جائیں تو بھی کوئی حرج نہیں ہے۔

آنلائن بکنگ کرنا بہت آسان ہے، حج کمیٹی کی ویب سائٹ پر جائیں، اور بائیں طرف آخری آپشن ONLINE FLIGHT BOOKING پر کلک کریں، پھر COVER NUMBER اور CAPTCHA CODE ڈالیں، رجسٹرڈ موبائل پر OTP آئے گی۔ اس کو ڈال کر فلائٹ بک کردیں۔

بکنگ کے بعد سلپ کی پرنٹ نکلوالیں، اور اسی سلپ کو لے کر حج ہاؤس جانا ہوگا، اور وہی سلپ دکھاکر دستاویزات حاصل کئے جائیں گے۔

یاد رہے کہ آن لائن بکنگ فلائٹ کی تاریخ سے دو دن پہلے ہی ہوگی اس سے پہلے نہیں۔

جو حضرات آنلائن بکنگ نہیں کروائیں گے انھیں دو دن پہلے حج ہاؤس میں جاکر رپورٹنگ کروانی پڑے گی۔

2019 میں بھی آنلائن فلائٹ بکنگ کی سہولت دی گئی تھی اور اس سے حاجیوں کو بہت سہولت ہوتی ہے اس لیے کسی کے بہکاوے میں ہرگز نہ آئیں۔

حج کمیٹی آف انڈیا کی طرف سے جاری کردہ گائیڈ لائن کتاب کے صفحہ نمبر 27 پر بھی آن لائن بکنگ کے بارے میں بتایا گیا ہے، آپ نیچے دیے گئے اسکین پیج میں پڑھ سکتے ہیں۔

Comments are closed.