صحیح اُمیدوار کو ہی اپنا ووٹ دے کر ووٹنگ کا حق ادا کریں : مہاراشٹرا ڈیموکریٹک فورم

 

الیکشن کی حکمتِ عملی کے تئیں مہاراشٹرا ڈیموکریٹک فورم کی ایک اہم نشست

 

ممبئی (پریس ریلیز)

10 مئی بروز جمعہ بوقت 7.30 بجے مہاراشٹرا ڈیموکریٹک فورم(ایم ڈی ایف MDF) کی ایک اہم نشست بمقام امن کمیٹی آفس مسافر خانہ میں لی گئی۔ مہاراشٹرا ڈیموکریٹک فورم (ایم ڈی ایف MDF) کے کارکنان نے میٹنگ میں اظہارِ خیال کیا۔ یہ بات زیرِ غور رہی کہ

تمام لوگ جانتے ہیں کہ ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے،یہاں ہر کسی کو اپنے مذہب پر چلنے کی آزادی ہے۔تمام لوگوں کو کاروبار کرنے کی آزادی ہے۔تمام ملک کے باشندگان کو آزادی ہے جہاں چاہیں رہیں،کسی پر کسی طرح کا قدغن لگانے کا اختیار کسی کو نہیں ہے۔یہ حق ہمارا دستور ہمیں دیتا ہے جسے ہمارے بزرگ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے ساتھ مل کر تشکیل دیا گیا ہے۔ہم دیکھتے آ رہے ہیں کہ پچھلے 10 سالوں سے ہمارے ملک کا بھائی چارہ جو صدیوں سے قائم ہے ، یہاں ہندو مسلم سکھ عیسائی آپس میں مل جل کر رہتے تھے، کچھ فاسسٹ فورسز کی حکومتیں جو اقتدار میں آئی ہیں، تب سے اس بھائی چارہ کو ختم کرنے کی مستقل کوشش کی جا رہی ہے۔کمزوروں پر، ایس سی،ایس ٹی، او بی سی، مائینوریٹی پر ظلم ہو رہا ہے۔بلڈوزر کے ذریعے ظلم ہو رہا ہے۔عبادت گاہوں پر رکاوٹ ڈال کر ظلم کیا جا رہا ہے۔اسلئے تمام لوگوں سے درخواست ہے کہ فاسسٹ فورسز کے خلاف جو بھی سب سے مضبوط اُمیدوار ہوتا ہے، اس کی عام طور پر حمایت کا ہم اعلان کرتے ہیں لیکن اس الیکشن میں یہ بات ہمارے سامنے آگئی ہے کہ انڈیا الائنس کے نام سے جو اتحاد بنا ہے، وہ اس وقت فاسسٹ فورسز کے خلاف سب سے مضبوط الائنس ہے۔اس لیے زیادہ سے زیادہ لوگوں سے ہماری مکمل اپیل ہے کہ بڑے پیمانے پر انڈیا الائنس کو سپورٹ کیا جائے، ہر جگہ بہت سے غیر سنجیدہ اور غیر اہم اُمیدوار ہوں گے،کو جذباتیت کو ابھارنے والے ہوں گے، ایسے لوگوں کو ووٹ دے کر اپنا ووٹ ضائع نہ کریں، خاص طور پر خواتین کی پولنگ اچھی ہو اس جانب توجہ دیں۔ ہر علاقے میں صد فی صد ووٹنگ ہو، اس بات کا خاص خیال رکھیں ۔متحد ہوکر ووٹ دیں اور انتشار سے بچیں۔

مہاراشٹرا ڈیموکریٹک فورم کی نشست میں مولانا محمود خان دریابادی ، مولانا ظہیر عباس رضوی ، فرید شیخ ، ڈاکٹر عظیم الدین، مولانا اقبال چونا والا ، عبد الحسیب بھاٹکر ، شاکر شیخ ، نعیم شیخ وغیرہ شریک تھے.

Comments are closed.