پی ایم مودی نے پرچہ نامزدگی کے دوران بینک بیلنس سے لیکر تعلیمی سند کا خلاصہ کیا 

وارانسی (ذرائع) وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا انتخابات کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار کے طور پر منگل کے روز وارانسی سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس دوران داخل کئے گئے حلف نامے میں انہوں نے اپنے اثاثوں کی مکمل تفصیلات بتا دیں۔

پی ایم مودی کے پاس اس وقت 3 کروڑ روپے سے زیادہ کی جائیداد ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے پاس اپنا کوئی گھر نہیں ہے، ان کے پاس کوئی گاڑی بھی نہیں ہے۔ پی ایم کے پاس کل 52,920 روپے کی نقدی ہے۔ جبکہ اسٹیٹ بینک کی گاندھی نگر برانچ میں 73,304 روپے ہیں، ایس بی آئی کی وارانسی برانچ میں صرف 7000 ہزار روپے ہیں۔

پی ایم مودی کے پاس اسٹیٹ بینک میں 2,85,60,338 کروڑ روپے کی ایف ڈی بھی ہے۔ پی ایم مودی نے گزشتہ 5 سال کی اپنی آمدنی کی تفصیلات بھی بتائی ہیں۔ ان کی آمدنی 19-2018 میں 11,14,230 روپے، 2019-20 میں 17,20,760 روپے، 2020-21 میں 17,07,930 روپے، 2021-22 میں 15,41,870 روپے، جبکہ وزیر اعظم نے 2022-23 23,56,080روپے کمائے ہیں۔

 

تعلیمی قابلیت کی بات کریں تو وزیر اعظم نریندر مودی نے 1967 میں گجرات بورڈ سے ایس ایس سی کیا تھا۔ 1978 میں انہوں نے دہلی یونیورسٹی سے بیچلر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کی۔ چنانچہ 1983 میں پی ایم مودی نے گجرات یونیورسٹی سے ماسٹر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کی۔

Comments are closed.