Baseerat Online News Portal

اردو کارواں ممبئی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کی مقامی ایم ایل اے آمین پٹیل سے ملاقات، تعلیمی امور پر تبادلہ خیال کیا

ممبئی (پریس ریلیز)
اردو زبان کے فروغ کے لئے سرگرم عمل معروف تنظیم اردو کارواں کے صدر فرید احمد خان کی قیادت میں اردو کارواں کے ایک اعلی سطحی وفد نے ایم ایل اے امین پٹیل صاحب سے ملاقات کی اور ریاستی سطح اور ممبئی کی سطح نیز میونسپل کارپوریشن کے تعلیمی نظام اور مسائل سے وابستہ کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
بڑھتے ہوئے انگریزی میڈیم اسکولوں کے رجحانات کو دیکھتے ہوئے آئی سی ایس ای اور سی بی ایس سی بورڈ میں کس طرح اردو کو نصاب میں بطور اختیاری زبان داخل کیا جائے،نیز اردو میڈیم اسکولوں کے تعلیمی معیار کو کس طرح بلند کیا جائے، اس متعلق بھی اہم نکات پر تبادلہ خیال ہوا۔
فرید احمد خان صدر اردو کارواں کی قیادت میں اس وفد میں پرنسپل سائرہ خان،ڈاکٹر عمران امین ،محسن ساحل سر،ذیشان سر اور عقیل انصاری سر شامل تھے۔
ایم ایل اے امین پٹیل صاحب نے مسائل سن کر فوراً متعلقہ آفیسروں سے فون پر رابطہ کرکے کام کو شروع کردیا اور ایک دو روز میں آفیسروں سے میٹنگ کرکے کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے. صدر اردو کارواں اور دیگر تمام موجود اساتذۂ کرام نے امین پٹیل صاحب کا شکریہ ادا کیا.

Comments are closed.