یہودی آباد کاروں نے الخلیل سے تین سو بھیڑوں کا ریوڑ چرا لیا

بصیرت نیوزڈیسک
ہفتے کے روز یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے مشرق میں سعیر قصبے کے مشرق میں "جورۃ الخیل” گاؤں کے رہائشیوں پر حملہ کیا اوران کی تین سو بھیڑوں اور بکریوں کو چرا لیا۔
 شہری احمد الشلالدہ نے بتایا کہ فوجی لباس پہنے ہوئے درجنوں آباد کاروں نے "جورۃ الخیل” علاقے پر دھاوا بولا اور تین سو بھیڑیں چرالیں۔ 
انہوں نے بتایا کہ آباد کاروں نے رہائشیوں کو مارا پیٹا اور ان کے فون چھین لیے اور ان کے گھروں میں لوٹ مار کی۔ آباد کاروں کے حملوں کا مقصد آبادکاری کی توسیع کے حق میں شہریوں کو علاقے سے بے گھر کرنا ہے، کیونکہ اس گاؤں کو پہلے بھی اسی طرح کے حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
انہوں نے پانچ ماہ قبل بھی س علاقے سے 35 بھیڑیں چرا لی تھیں۔ جورۃ الخلیل کے لوگوں کے لیے اس علاقے میں مویشی پالنا ہی ذریعہ معاش ہے۔
 7 اکتوبر 2023 کو غزہ کے خلاف نسل کشی کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں پر مسلح آباد کاروں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران قابض فوج نے فلسطینی شہروں اور کیمپوں میں اپنی فوجی مہم تیز کر دی ہے۔

Comments are closed.