غزہ میں منظم نسل کشی کا 331واں روز، قتل عام کے تازہ واقعات

بصیرت نیوزڈیسک
غاصب صیہونی فوج نے امریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ آج یکم ستمبر اتوارکے روز فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل 331 واں روز ہے۔ قابض فوج نے آج اتوار غزہ میں جنگی طیاروں اور توپ خانے سے مزید وحشیانہ حملے کیے ہیں جن میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
ہمارے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض طیاروں اور توپ خانوں نے آج ہفتے کے روز غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں بمباری کی جس میں گھروں، بے گھر افراد کی پناہ گاہوں اور سڑکوں پر موجود شہریوں کو نشانہ بنایا، جس میں درجنوں شہری شہید اور زخمی ہوئے۔
قابض فوج کے جنگی طیاروں نے آگ اور بارود کی بارش جاری رکھتے ہوئے صبح خان یونس میں ویسٹرن لائن پر حملہ کیا، جس کے ساتھ ہی علاقے میں توپ خانے سے گولہ باری کی گئی۔
علی الصبح قابض فوج نے توپخانے سے خان یونس کے جنوب مشرق میں الفخاری قصبے پرگولہ باری کی۔ غزہ کے شمال میں واقع جبالیہ کیمپ میں قابض فوج کے طیاروں کی جانب سے ایک گھر پر بمباری کے نتیجے میں تین شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ شہداء کی شناخت بلال ابو خاطر، احمد البحری اور طلال ابو حجر کے ناموں سے کی گئی ہے۔
قابض فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح میں تین رہائشی کمپاؤنڈز کو دھماکے سے اڑا دیا۔ قابض فوج کے طیاروں نے غزہ شہر کے جنوب میں واقع یونیورسٹی کالج کے اطراف میں بمباری کی جہاں متعدد فلسطینیوں کے شہید اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ قابض فوج نے صلاح الدین اسٹریٹ پر بمباری کی۔
اس کے علاوہ زوائدہ کے داخلی دروازے کے سامنے، وسطی غزہ کی پٹی میں مغازی کیمپ کے جنوب مغرب میں، رفح شہر کے شمال میں، جبالیہ کیمپ کے مشرق اور شمال میں زمو کے علاقے کے آس پاس کے علاقوں پر بمباری کی۔
قابض فوج کے بندوق برداروں نے غزہ شہر کے مغرب کی طرف فائرنگ کی۔ وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ کے شمال میں اور غزہ شہر کے الزیتون محلے کے جنوب مشرق میں اسرائیلی توپ خانے سے گولہ باری کی گئی۔
قابض اسرائیلی فوج کے توپ خانے نے شمالی غزہ کے علاقے قلیبو کو نشانہ بنایا جب کہ جنگی طیاروں نے غزہ شہر کے التفاح محلے میں القرم گول چکر پر رہائشی چوک پر بمباری کی۔
Comments are closed.