مہاراشٹر ڈیموکریٹک فورم ایم ڈی ایف کے اعلی سطحی وفد کی کانگرس رہنما بالا صاحب تورات سے ملاقات

ممبئی یکم ستمبر
ودھان سبھا الیکشن مہاراشٹر میں عنقریب ہونے جا رہے ہیں اسی مناسبت سے مہاراشٹر ڈیموکریٹک فورم ایم ڈی ایف کے ایک اعلی سطحی وفد نے کانگرس رہنما بالا صاحب تھورات سے ملاقات کی جس میں ایم ڈی ایف کی سرگرمیاں جو لوک سبھا میں کی گئی اس کو پیش کیا گیا کہ کس طرح سے ووٹر رجسٹریشن کروائے گئے ووٹنگ فیصد کو بڑھانے کی کوششیں کی گئی جس کے بہترین نتائج سامنے آئے ہیں ساتھ ہی مہاراشٹر ودھان سبھا الیکشن 2024سے متعلق جو منصوبہ بندی ایم ڈی ایف نے کی ہے اس کو تفصیل کے ساتھ بالا صاحب تھورات کے سامنے رکھا گیا اور ان سے گزارش کی گئی کہ وہ مہاراشٹر میں جو کمیونٹیز کانگریس کے ساتھ ہے انہیں مناسب نمائندگی دیں ایسے افراد کو ٹکٹ دے جو اپنے اپنے سماج کی پارٹی میں اور حکومت میں نمائندگی کریں اور بطور خاص مسلمانوں کو ان کی آبادی کے لحاظ سے نمائندگی دیں اور جتنا جلد ممکن ہو امیدواروں کے نام ظاہر کریں۔
ساتھ ہی اس اعلی سطحی وفد نے بالا صاحب تھورات سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ لوک سبھا الیکشن کے نتائج آنے کے بعد سے نہ صرف مہاراشٹر میں بلکہ پورے ملک میں مسلمانوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے ماب لنچنگ کی جا رہی ہے۔ بلڈرز کے ذریعے مسلمانوں کے مکانات کو منہدم کیا جارہا ہے۔
مسلمانوں کو تکلیف دینے والے قوانین بنانے کی کوششیں ہو رہی ہیں مسلمانوں کی جان مال ، عزت و آبرو پر حملے ہو رہے ہیں ان تمام ایشوز میں کانگرس اپنا موقف کا اظہار نہیں کر پا رہی ہے جس کی وجہ سے مسلمانوں میں ایک طرح کی بے چینی ہے۔ زیادہ بہتر ہے کہ کانگرس کے رہنما چاہے ریاستی سطح کے ہوں یا ملکی سطح کے وہ مسلمانوں کے مسائل پر نہ صرف بولیں بلکہ نمائندگی بھی کریں۔
بالا صاحب تھورات نے تفصیل کے ساتھ تمام باتوں کو سنا اور اطمینان جوابات بھی دیے اور یہ تیقن دلایا کہ آپ لوگوں کو شکایت کا موقع نہیں دیا جائے گا مسلمانوں کو مناسب نمائندگی دی جائے گی۔
وفد میں ڈاکٹر رفیق پارنیرکر ، شاکر شیخ ممبئی ، عبدالحفیظ پترکار جالنہ ، ڈاکٹر ساجد راہوری ، مبین احمد احمد نگر ، آصف بھائی سنگم نیر شامل تھے.
Comments are closed.