وقف ترمیمی بل کے خلاف مسلمان رائے بھیجنے میں ملی بیداری کا ثبوت دیں : سھیل اختر قاسمی 15/ستمبر کو ہونے والی تحفظ اوقات کانفرنس کو کامیاب بنائیں : سراج الدین مظاہری

مورخہ 6/ستمبر 2024
(گڈا، جھارکھنڈ)
آج مورخہ 6 ستمبر 2924 کو جامع مسجد گرگاواں ،گڈا،جھاکھنڈ میں جمعہ سے قبل ایک مجمع سے خطاب کرتے ہوئے امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کے نائب قاضی مولانا مفتی محمد سہیل اختر قاسمی نے کہا کہ پارلیمنٹ کی کمیٹی نے اگر اس بل سے متعلق عوام سے رائے مانگی ہے تو ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے تمام مسلمانوں کو اپنی رائے ای میل کے ذریعہ دینی چاہیے اور اس بل کو مسترد کرنے کی مانگ کرنا چاہیے،چونکہ یہ بل وقف کی حیثیت کو کمزور کرتاہے اور حکومت کو وقف املاک میں مداخلت کی راہ ہموار کرتا ہے اس لیے مسلمان اس بل کی مخالفت میں ملی بیداری کا ثبوت دیں اور 13/ستمبر تک ہر حال میں مسلم پرسنل لا ،امارت شرعیہ پھلواری شریف اور دیگر مسلم تنظیموں کے ذریعہ جاری کردہ QRکوڈ کو اسکین کرکے کمیٹی تک اپنا مشورہ ضرور پہنچائیں ۔دار القضاء امارت شرعیہ گرگاواں گڈا کے قاضی شریعت مولانا محمد سراج الدین مظاہری نے جامع مسجد بیریا ،مہگاواں گڈا میں وقت ترمیم بل کے نقائص اور نقصانات کو نمازِ جمعہ سے قبل اپنی تقریر میں واضح کیا انھوں نے فرمایا کہ اس بل کے ذریعے صرف مسلمانوں کو تنگ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ،انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وقف ترمیمی بل 2024 کو فورا واپس لیا جائے ،کیوں کہ یہ بل آئیں میں دیے گئے حقوق سے متصادم ہے انھوں نے کہا کہ اگر بل میں حکومت کو کچھ ترمیم ہی کرنا ہے تو ایسی ترمیم کرے کہ جس سے وقف املاک کی حفاظت کو مزید یقینی بنایا جاسکے اور اگر وقف املاک پر کسی نے قبضہ کر لیا ہے تو اس تعلق سے کاروائی کرکے وقف املاک کو وقف بورڈ کے حوالے کرے ، مولانا محمد سرفراز قاسمی مبلغ امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کا بھی جمعہ سے قبل جامع مسجد خرد سانکھی ،بسنت رائے ،گڈا میں ایک بڑی جماعت سے خطاب ہوا ،مولانا نے زور دے کر کہا امارت شرعیہ بہار ،اڈیشہ و جھارکھنڈ کے زیر اہتمام 15؍ستمبر 2024ء روز اتوار شہر پٹنہ کے باپو سبھا گار ہال نزد گاندھی میدان میں ایک عظیم الشان تحفظ اوقاف کانفرنس کا انعقاد ہو رہا ہے ،جس میں وقف ترمیمی بل 2024 کے نقائص کا مکمل آئینی جائزہ لیا جائے گا ،اور اوقاف کے تحفظ کے طریقوں پر قائدین ملت کا خطاب بھی ہوگا، اس کانفرنس کی صدارت امیر شریعت حضرت مولاناسید احمد ولی فیصل رحمانی مدظلہ فرمائیں گے ،اور ملک کے نامور علماء ،دانشوران اور وکلاء قانون داں حضرات قانونی وضاحت بھی کریں گے ،اس لیے اس کانفرنس میں شرکت کرکے ملی بیداری کا ثبوت دیں اور اکابرین کی تحریک کو مضبوط کریں ۔
واضح رہے کہ امارت کے فلیٹ فارم سے وقف ترمیمی بل کے خلاف تحریک چلانے کے لیے نائب قاضی شریعت امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ مولانا سہیل اختر قاسمی جھارکھنڈ ،مولانا محمد سرفراز قاسمی مبلغ امارت شرعیہ پھلواری شریف سنتھال پرگنہ کمشنری کے دورے پر ہیں اور ضلع دیوگھر کے مدھو پور،جام تاڑا،دمکا ، ،پاکوڑ ،ضلع صاحب گنج کے بلاک راج محل ،ادھوا ہوتے ہوئے گڈا پہنچے ہیں ۔
امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ اور دیگر مسلم تنظیموں کی مسلسل کوشش کے بعد اب ملت بھی بیدار ہوچکی ہے اور موصولہ رپورٹ کے مطابق اس بل کے خلاف رائے عامہ ہموار ہورہی ہے اور عوام الناس میں کافی بیداری آچکی ہے۔عوام نے بھی 15/ستمبر 2024 کو گاندھی میدان پٹنہ کے نزدیک باپو سبھا گار ہال میں تحفظ اوقاف کانفرنس میں شرکت کی یقین دھانی کرائی اور بزرگوں کی تحریک کو مضبوط بنانے کا وعدہ کیا ۔
Comments are closed.