12؍ ربیع الاول کو آشٹہ میں تحفظِ انسانیت کانفرنس، وامن میشرام مہمان خصوصی
آشٹہ: 14؍ ستمبر (پریس ریلیز) 12؍ ربیع الاول کی مناسبت سے آشٹہ ضلع سیہور میں حسب سابق نعتیہ محفل اور اجلاس عام بعنوان ”تحفظ انسانیت کانفرنس“ 16؍ ستمبر 2024ء بروز پیر، بعد نماز مغرب، بمقام علی چوک پرانا بس اسٹینڈ منعقد ہونے جا رہا ہے۔ جمعیۃ علماء مدھیہ پردیش (الف) کے صدر، امیر شریعت و مفتی اعظم حضرت مولانا مفتی محمد احمد خان صاحب کی زیر صدارت اور جناب حاجی محمد ہارون صاحب، صدر جمعیۃ علماء مدھیہ پردیش (م) کی زیر سرپرستی منعقد ہونے والے اس پروگرام میں بامسیف و بھارت مکتی مورچہ کے قومی صدر مولنواسی نایَک جناب وامن میشرام صاحب اور بھوپال وسط کے رکن اسمبلی جناب عارف مسعود صاحب مہمانانِ خصوصی ہوں گے۔
علاوہ ازیں بھوپال شمال اسمبلی حلقہ کے رکنِ اسمبلی عاطف عقیل (صاحبزادہ عارف عقیل)، بامسیف مدھیہ پردیش کے صوبائی صدر وِنود ڈونگرے اور راشٹریہ مسلم مورچہ مدھیہ پردیش کے صدر مفتی محمد توصیف صدیقی تشریف لا رہے ہیں۔
مشہور ناظم مشاعرہ مجاہد حسنین حبیبی کے ساتھ ساتھ قاری زبیر مقبول بھوپالی، آزاد انور مالیگاؤں، شمشیر جہاں گنجوی اور اشفاق بہرائچی عشقِ رسول میں ڈوب کر اپنے مترنم نعتیہ کلام پیش فرمائیں گے۔
اجلاس کے کنوینر حافظ شہر یار چاند میاں (قاضی شہر آشٹہ، و صوبائی جنرل سکریٹری راشٹریہ مسلم مورچہ) نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے شہر آشٹہ و ضلع سیہور اور اطراف و جوانب کے تمام حضرات، جمعیۃ علماء، راشٹریہ مسلم مورچہ، بھارت مکتی مورچہ اور بامسیف کے تمام کارکنان و ذمہ داران سے بلا تفریق مذہب و ملت شرکت کی اپیل کی ہے۔
Comments are closed.