جے پی سی کے حوالے سے ای میل کی تعدادکی خبرافواہ پرمبنی ہے:جنرل سکریٹری بورڈ
نئی دہلی: 17؍ستمبر 2024
سوشل میڈیا اور اخبارات میں جے پی سی کے حوالہ سے چھپی خبر کہ صرف 84 لاکھ ای میل موصول ہوئے ہیں اس پر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری حضرت مولانا محمد فضل الرحیم مجددی نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے فرمایا کہ جے پی سی کے حوالے سے ای میل کی تعداد کی جو خبر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے وہ صحیح نہیں ہے ابھی جے پی سی نے اس طرح کا کوئی ڈاٹا سرے سے بتایا ہی نہیں ہے اور نہ ہی جے پی سی کی طرف سے کوئی بیان جاری کیا گیا ہے۔ اس لئے ہم اپیل کرتے ہیں کہ مسلمان کسی غلط فہمی کے شکار نہ ہوں اور ایک دوسرے کو بھی تشویش میں پڑنے کا موقع نہ دیں اور خود بھی تشویش میں نہ پڑیں اور غلط خبر کوعام کرکے دوسرے لوگوں کو پریشانی میں نہ ڈالیں ۔
Comments are closed.