برطانیہ: فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیلی جرائم کے خلاف عظیم الشان ریلی

برطانوی لیبرپارٹی سے غزہ میں نسل کشی رکوانے کے لیے حرکت میں آنے کا مطالبہ
بصیرت نیوزڈیسک
برطانیہ کے شمال مغربی شہر لیورپول  میں دسیوں ہزار مظاہرین برطانیہ میں "فلسطینی فورم” کے زیر اہتمام "فلسطین یکجہتی مہم”، "جنگ بند کرو اتحاد” کی کال پر ایک قومی مارچ میں شرکت کی احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں "فرینڈز آف الاقصیٰ‘ "برطانوی مسلم رابطہ گروپ ” اور "جوہری تخفیف اسلحہ کی مہم” کے ارکان نے شرکت کی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ قابض اسرائیل کے لیے برطانوی فوجی حمایت ختم کی جائے اور برطانیہ میں حکمران لیبر پارٹی کی طرف سے غزہ میں جاری نسل کشی کے خلاف کھڑے ہونے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ مارچ کے اہم مطالبات میں ایک مطالبہ لیبر کی سالانہ کانفرنس سے کیا گیا جس میں کہا گیا کہ برطانیہ کی طرف سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی اور فوجی امداد کو مکمل طور پر روکا جائے۔ مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن میں غزہ میں جاری نسل کشی فوری طور پر رونے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس موقعے پرمقررین زور دیا کہ "برطانیہ کے لیے یہ اخلاقی طور پر ناقابل قبول ہے کہ وہ ایک ایسے ملک کو مسلح کرنا جاری رکھے جو بین الاقوامی قوانین کی بار بار خلاف ورزی کرتا ہے اور فلسطینی زمینوں پر قبضہ کرتا ہے”۔ مظاہرین نے "لیبر پارٹی کی اقوام متحدہ کی قرارداد کی حمایت کرنے میں ناکامی پر اپنی گہری مایوسی کا اظہار کیا جس میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے اسرائیل کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا گیا تھا”۔ انہوں نےپارٹی پر زور دیا کہ وہ "انسانی حقوق اور انصاف کے لیے اپنی تاریخی وابستگی کے مطابق اپنی پالیسیوں کو دوبارہ ترتیب دے”۔ جلوس نے برطانیہ میں حکمران لیبر پارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ "غزہ میں انسانی بحران کے جواب میں فوری کارروائی کریں مسلسل نسل کشی روک کر لاکھوں لوگوں کی زندگیاں بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے‘‘۔ برطانیہ میں فلسطینی فورم اور اس کے حامیوں نے لیبر پارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ "تشدد کے فوری خاتمے اور فلسطینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنا سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرے”۔ فورم کے صدر زاہر بیراوی نے زور دیا کہ "برطانیہ کے عالمی کردار کا تعین انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون سے وابستگی سے ہونا چاہیے”۔ انہوں نے زور دیا کہ "لیبر پارٹی کی موجودہ پوزیشن خاص طور پر اقوام متحدہ کی قرارداد کی حمایت میں ناکامی نہ صرف فلسطینی برادری (برطانیہ میں) بلکہ برطانیہ بھر میں اس کے حامیوں کو بھی الگ کرنے کا خطرہ ہے”۔ بیراوی نے ایک پریس بیان میں مزید کہا کہ "آج ہم لیبر پارٹی کے لیے ایک واضح پیغام کے ساتھ مارچ کر رہے ہیں۔ ہم اسرائیل کے لیے برطانوی فوجی حمایت کو مکمل طور پر بند کرنے اور غزہ میں ہونے والے مظالم کے خلاف مضبوط مؤقف کا مطالبہ کرتے ہیں”۔

Comments are closed.