بہرائچ میں ایک طرف پولیس سنگھ پریوار کے پروپگینڈے کو ناکام بنا رہی ہے تو دوسری طرف پی ڈببلیو ڈی مسلمانوں کے املاک کو مسمار کرنے کا کام کررہی ہے۔ محمد۔شفیع ایس ڈی پی آئی قومی نائب صدر

مسلمانوں کے خلاف تشدد کو ہوا دینے کے لیے سنگھ پریوار بہرائچ میں جھوٹی خبروں کو پھیلا کر اسی گھناؤنی چال کااستعما ل کررہا ہے جسے انہوں نے 2002 میں گجرات میں کامیابی کے ساتھ لاگو کیا تھا۔

پروپیگنڈے کو روکنے اور افواہ پھیلانے والوں کے خلاف قانونی طور پر آگے بڑھنے میں پولس کا موقف بہرائچ میں ایک انتہائی خوش آئند قدم ہے۔وہیں دوسری طرف پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی جس میں کورٹ نے کہا ہے کہ جائیدادوں کو منہدم نہ کیا جائے، چاہے وہ ملزموں کا کیوں نہ ہو۔ مسلمانوں کی جائیدادوں کو منہدم کرنے پر لگی ہے۔

سنگھ پریوار دھڑلے سے قانون اور عدالت کی خلاف ورزی اور توہین کررہی ہے۔

Comments are closed.