مانو میں ویجلنس بیداری ہفتہ کے ضمن میں مضمون نویسی اور جام مقابلے

حیدرآباد، 30اکتوبر(پریس نوٹ) وِجیلنس بیداری ہفتہ 2024 کے تحت مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (مانو) میں مضمون نویسی اور "جسٹ اے منٹ” (جام) مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس کا موضوع تھا "ملک کی خوشحالی کے لیے دیانتداری کا کلچر”۔ یہ مقابلے 28 اکتوبر کو شعبہ تعلیم و تربیت میں منعقد ہوئے۔
ان مقابلوں کا افتتاح پروفیسر ونجامہاداسو، چیف ویجیلنس آفیسر (CVO) مانو نے کیا۔ انہوں نے دیانت داری کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان سرگرمیوں کا مقصد نوجوانوں میں اخلاقی قدریں اور دیانت داری کو فروغ دینا ہے، جو کہ کسی بھی قوم کی خوشحالی کے لیے لازمی ہیں۔ پروفیسر وناجا نے شرکاءکو مخاطب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ سرگرمیاں نوجوانوں کو اخلاقی اصولوں کی پاسداری کے لیے راغب کرتی ہےں۔
مضمون نویسی مقابلے میں طلباءنے دیانتداری کے کردار کو اُجاگر کرتے ہوئے ملک و معاشرے کی ترقی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ جام مقابلے میں شرکاءکو ایک منٹ کے اندر مختلف موضوعات پر روانی، بغیر تکرار یا ہچکچاہٹ کے اظہار خیال کا چیلنج دیا گیا، جس میں ان کی ذہنی قابلیت، بات کرنے کا سلیقہ، اور حاضر دماغی کا امتحان لیا گیا۔
اس تقریب کا ڈاکٹر رفیع محمد، ڈاکٹر جمیل احمد، ڈاکٹر جرار احمد، ڈاکٹر محسنہ انجم، ڈاکٹر فردوس تبسم ، جناب متیالا راو ¿، جناب حبیب احمد پر مشتمل ایک کمیٹی نے اہتمام کیا۔
وِجیلنس بیداری ہفتہ کے دوران تمام طلبائ، اساتذہ، غیر تدریسی عملہ، اور ریسرچ اسکالرز کو دیانتداری کا حلف دلوایا گیا، جس میں انہوں نے زندگی کے ہر شعبے میں ایمانداری، شفافیت، اور دیانتداری کے اصولوں کو اپنانے کا عزم کیا۔ یہ حلف مانو کی شفاف اور اخلاقی معاشرے کی تشکیل کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
ویجلنس بیداری ہفتہ کا مقصد طلباءمیں دیانت داری اور انٹیگریٹی کی اہمیت کو اُجاگر کرنا اور ایک شفاف اور مہذب معاشرہ کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرنا ہے۔
ڈاکٹر محمد مصطفی علی سروری
پبلک ریلیشنز آفیسرانچارج
Comments are closed.