سیلاب متاثرین کے درمیان نقد کی تقسیم

ڈرہار، سہرسہ اکتوبر بہار کے سہرسہ ضلع کے گاؤں ڈرہار میں مولانا کلیم الدین چریٹیبل فاؤنڈیشن (ڈرہار) کی طرف سے سیلاب متأثرین کے درمیان نقد رقم کی تقسیم کی گئی ہے۔
واضح رہے کے علاقے میں سیلاب کی وجہ سے بھاری تباہی مچی تھی، بہت سے غریبوں کے گھروں میں پانی گھس جانے کی وجہ ان کے کافی مالی نقصانات ہوئے۔
اس صورت حال میں اس فاؤنڈیشن نے متاثرین کے لیے مسیحا بن کر ان کی مدد کی۔
فاؤنڈیشن کے چیرمین مفتی محمد ضیاء اللہ شیخ نے بروقت فاؤنڈیشن کے اراکین کو متحرک کرکے متاثرین کے حالات کا جائزہ لینے کہا اور اس کے بعد ان کی مالی مدد کی۔
اس تعاون سے علاقے کے متاثرین کو کافی راحت ملی۔
مفتی محمد ضیاء اللہ شیخ نے کہا کہ ضرورت مند کی مدد کرنا یہ ہمارا فریضہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ مومن نہیں جو خود پیٹ بھر کے کھائے اور اس کا پڑوسی بھوکا رہے۔