عربی زبان و ادب میںمستشرقین کی خدمات کا جائزہ ” پر مانو میں دو روزہ قومی سمینار

حیدرآباد، 31اکتوبر (پریس نوٹ) عربی زبان و ادب میں مستشرقین کی خدمات کے موضوع پر مانو کے شعبے عربی میں دو روزہ قومی سمینار کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ صدر شعبہ عربی ‘پروفیسرسید علیم اشرف جائسی کے مطابق یہ سمینار 5 اور 6 نومبر کو منعقد ہوگا۔ اس کا افتتاحی اجلاس یونیورسٹی کے لائبریری آڈیٹوریم میں صبح دس بجے مقرر ہے جس میں پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر صدارت کریں گے۔

پروفیسر محمد ثناءاللہ ندوی، صدر شعبہ عربی ، علیگڑھ مسلم یونیورسٹی،کلیدی خطبہ دیں گے۔ پروفیسر عبد الماجد قاضی، صدر شعبہ عربی، جامعہ ملیہ اسلامیہ، دہلی اور پروفیسرمحمد قطب الدین، پروفیسر، شعبہ عربی، جواہر لال نہرو یونیورسٹی دہلی، مہمانان اعزازی ہوں گے۔اسکول براے السنہ کی ڈین پروفیسر عزیز بانو بطور مہمان خصوصی پروگرام میں شرکت کریں گی۔صدر شعبہ عربی خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے۔ڈاکٹر جاوید ندیم ندوی، اسسٹنٹ پروفیسر ، شعبہ عربی، سمینار کے کوآرڈینیٹر ہیں اور ڈاکٹرسعید بن مخاشن اور ڈاکٹر ثمینہ کوثر،اسسٹنٹ پروفیسر ، شعبہ عربی ،سمینار کے کنوینر ہیں۔

Comments are closed.